آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’فرائیڈ چکن اسٹکس۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 09, 2025, 10:16 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’فرائیڈ چکن اسٹکس۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی کی بوٹیاں) آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ (بھون کر پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، جائفل، جاوتری اور چھوٹی الائچی پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، دہی ۲؍ بڑے چمچے، بریڈ کرمز حسب ِ ضرورت، انڈے ۲؍ عدد، تیل حسب ِ ضروت۔
بنانے کا طریقہ: دہی میں نمک، ادرک لہسن، لال مرچ، سفید زیرہ، جائفل، جاوتری اور چھوٹی الائچی ڈال کر ملا لیں۔ دہی ملے ہوئے مسالے کو چکن کی دھلی ہوئی اور خشک کی ہوئی بوٹیوں پر لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر ان بوٹیوں کو فریج سے نکال کر فرائنگ پین میں پھیلا کر رکھیں اور تیز آنچ پر بوٹیوں کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکا لیں۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور بوٹیوں کو لکڑی کی سیخوں پر پرو لیں۔ بریڈ کے چورے کو نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں اور انڈوں کو پھینٹ کر اس میں چٹکی بھر نمک ملا لیں۔ کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ گرم کریں، بوٹیوں کو سیخوں سمیت پہلے انڈے میں ڈبوئیں پھر بریڈ کے چورے میں لتھیڑ کر سنہرا فرائی کرلیں۔ اس مزیدر فرائیڈ چکن اسٹکس کو اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔