آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’فرائیڈ مٹن پارچے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’فرائیڈ مٹن پارچے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، چائنیز نمک ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس آدھی پیالی، پیاز چوپ کی ہوئی ۲؍ عدد درمیانی، دہی آدھی پیالی، انڈے ۲؍ عدد، ڈبل روٹی کا چورا اور تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: اس ڈش کو بنانے کے لئے بکرے کے بغیر ہڈی کے گوشت کو صاف دھو کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔ پھر اس کے بڑے سائز کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں نمک، چائنیز نمک، چاٹ مسالہ اور لیموں کا رس، آدھا بڑا چمچہ لہسن، آدھا بڑا چمچہ کالی مرچ اور آدھا چھوٹا چمچہ سفید مرچ ڈال کر ملائیں۔ گوشت کے ٹکڑوں کو مسالے کے آمیزے سے میرینیٹ کرکے فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے تیل میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں بقیہ لہسن، نمک، کالی مرچ اور سفید مرچ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی دہی بھی شامل کر دیں۔ دہی کا پانی خشک ہونے پر آئے تو مسالہ لگے پارچے ڈال کر ڈھانک دیں، ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں اور تیل علاحدہ ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔ اچھی طرح ٹھنڈے کرکے پھینٹیں انڈے میں ڈبوئیں اور ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ لیں۔ پھر کڑاہی میں گرم تیل میں سنہری فرائی کرلیں۔ اس مختلف ترکیب سے بنے ہوئے پارچوں کو افطار کے دسترخوان پر سجائیں۔