آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھٹے آلو چاٹ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 23, 2025, 9:31 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھٹے آلو چاٹ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو ایک کلو، تیل ۲؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ بھنا ہوا ایک بڑا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، املی کا پیسٹ آدھی پیالی، چینی ایک بڑا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زردے کا رنگ ۲؍ چٹکی، ہرا دھنیا آدھا کپ، ہری مرچ ۴؍ عدد، نمک حسب ِذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: آلو ابال کر چھیل لیں۔ سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، چکن پاؤڈر، چینی، زردے کا رنگ، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔ تھوڑا سا پانی شامل کرکے املی اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ ۵؍ منٹ بعد ہرا دھنیا ڈال افطاری میں سرو کریں۔