آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’ملائی بوٹی سینڈوچ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 9:12 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’ملائی بوٹی سینڈوچ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بوٹی آدھا کلو، مکھن ایک پیکٹ، پودینہ ایک گڈی باریک کٹا ہوا، بریڈ ایک عدد، پیاز ۲؍ عدد (لچھے میں کٹی ہوئی)، لیموں ۲؍ عدد، ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی، تازہ گرم دودھ آدھی پیالی، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ کُٹی ہوئی، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، تندوری مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۲؍ بڑے چمچے، فریش کریم ۳؍ بڑے چمچے، مایونیز حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: لچھے میں کٹی پیاز دھو کر نمک کے پانی میں ۲؍ منٹ کیلئے ڈال کر نکالیں۔ پھر ان میں لیموں کا رس، نمک، باریک کٹا ہوا پودینہ اور باریک ہوئی کٹی ہری مرچ ملا دیں۔ اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگا کر ہلکا سا کچل لیں۔ پھر تندوری مسالہ، فریش کریم اور کُٹی ہوئی کالی مرچ ملا کر ۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن کو اسٹر فرائی کریں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کرلیں۔ اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن مکس کریں۔ پھر گرم دودھ شامل کرکے ۳؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلا کر رکھیں۔ اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔ دو ٹکڑے کرکے افطار میں مزیدار سینڈوچ پیش کریں۔