آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’پائن ایپل بیویرین۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 9:25 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’پائن ایپل بیویرین۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انناس ایک ٹن (تقریباً ۴۰۰؍ گرام)، انناس کی جیلی ۲؍ پیکٹ، اسٹرابیری جیلی آدھا پیکٹ، فریش کریم ایک پیکٹ، چینی ۳؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے انناس کو ٹن سے نکال کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور اس میں موجود سیرپ کو محفوظ کرلیں۔ اس کے بعد پیالے میں ۲؍ پیالی ابلتا ہوا پانی ڈال کر اس میں انناس کی جیلی ڈالیں اور اسے اچھی طرح ملائیں۔ اس کو ٹھنڈی کرلیں لیکن خیال رہے کہ جمنے نہ پائے۔ جب جیلی ٹھنڈی ہوجائے تو اس میں آدھی پیالی ٹن سے نکالا ہوا سیرپ شامل کر دیں۔ اب دوسرے پیالے میں آدھی پیالی ابلتے ہوئے پانی میں اسٹرابیری کی جیلی ڈال کر ملائیں اور اسے جمنے رکھ دیں۔ اس کے بعد کریم کو صاف ستھرے خشک پیالے میں نکالیںا ور ۱۰؍ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ کر یخ ٹھنڈا کرلیں۔ پھر اس میں چینی ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے اسے پھینٹ لیں۔ جیلی جمانے والے سانچے میں سب سے پہلے تہہ میں تھوڑے سے انناس کے ٹکڑے ڈالیں اور اس کے اوپر انناس کی تیار کی ہوئی جیلی کی آدھی مقدار پھیلا کر ڈال دیں۔ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ جیلی سیٹ ہوجائے۔ بقیہ جیلی میں کریم، انناس کے ٹکرے اور لیموں کا رس ڈال کر پھینٹیں اور سانچے میں سیٹ کی ہوئی جیلی کے اوپر ڈال دیں۔ اس کو اچھی طرح ٹھنڈا ہونے اور سیٹ ہونے کے لئے آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ سانچے کو الٹ کر نکال لیں اور اوپر سے اسٹرابیری جیلی کے ٹکڑوں اور انناس کے ٹکڑوں سے سجا کر افطار میں پیش کریں۔