آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کوئین آف کلب سینڈوِچ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 10:16 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کوئین آف کلب سینڈوِچ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ (اُبلا ہوا) ایک عدد، کیچپ آدھا بڑا چمچہ، نمک ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، کالی مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، بریڈ سلائسز ۳؍ عدد، آملیٹ ایک انڈے کا، چیز سلائس ایک عدد، ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس حسب ضرورت، مایونیز ایک چوتھائی کپ۔
بنانے کا طریقہ: بریڈ سلائز گرل پین پر ٹوسٹ کر لیں اور ان پر مایونیز لگالیں۔ پھر ان پر اُبلے ہوا چکن بریسٹ ڈال دیں اور بریڈ کا دوسرا سلائس رکھ دیں۔ اب اس پر مایونیز لگا کر ایک عدد چیز سلائس رکھیں پھر انڈے کا آملیٹ ڈالیں۔ اس پر ٹماٹر اور کھیرے کے سلائس رکھیں، پھر سلاد کے پتے رکھیں۔ اب اس پر تیسرا سلائس رکھ کر درمیان سے اس کے سلائسز کاٹ لیں۔ اس کے بعد درمیان سے سینڈوچ کے مزید سلائسز کاٹ کر کدوکش کئے ہوئے پتہ گوبھی کے پتے اور فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں۔