آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’سموسہ میکرونی۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 11, 2025, 9:10 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’سموسہ میکرونی۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ ۳۰۰؍ گرام، پیاز ایک عدد، تیل حسب ِ ضرورت، ہری مرچ ۴؍ سے ۶؍ عدد، انڈا ایک عدد، آٹا ۳؍ بڑے چمچے، سموسے کی پٹیاں ایک پیکٹ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا ۴؍ بڑے چمچے، میکرونی اور مسالہ مکس ایک، ایک پیکٹ۔
بنانے کا طریقہ: پاستا کو نمک ملے اُبلتے پانی میں ۵؍ سے ۷؍ منٹ اتنا اُبالیں کہ اس میں ایک کنی رہ جائے۔ اب چھلنی سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک بڑا چمچہ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین میں ۴؍ بڑے چمچے تیل گرم کرکے اس میں چکن کا قیمہ اور مسالہ ڈال کر ۵؍ منٹ پکا لیں۔ اب پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے ایک منٹ کیلئے مزید پکائیں اور چولہے سے اُتار کر اس میں پاستا مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اسکے بعد ایک برتن میں آٹا اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب سموسے کی پٹیوں میں پاستا اور قیمے کا آمیزہ بھر کر آٹے اور انڈے کے آمیزے سے بند کر دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں سموسے گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ تیار ہونے پر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔