آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’سیوری چیز ٹوٹسٹ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 27, 2025, 3:38 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’سیوری چیز ٹوٹسٹ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چیڈر چیز آدھا کپ (کدو کش کی ہوئی)، براؤن بریڈ ۱۰؍ سے ۱۲؍ سلائس، دودھ آدھا کپ، مسٹرڈ آدھا چھوٹا چمچہ، زیتون کا تیل حسب ضرورت، کالی مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، مکھن ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر ۲؍ عدد (سلائس میں کٹے ہوئے)، شملہ مرچ ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی)، ہری مرچ ۲؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)۔
بنانے کا طریقہ: چار عدد بریڈ سلائسز کو مثلٹ میں کاٹ لیں اور بیکنگ ٹرے پر رکھ دیں۔ تھوڑا سا زیتون کا تیل اوپر چھڑک دیں اور گرم اَوَن میں ۵؍ منٹ کے لئے ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں۔ باقی بریڈ سلائسز کو چوپر کی مدد سے پیس کر بریڈ کرمبز بنا لیں۔ ایک پین میں دودھ گرم کرکے اس میں چیڈر چیز ڈال دیں اور پکنے دیں۔ پھر مسٹرڈ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور مکھن کو دودھ اور چیز والے مکسچر میں ڈال کر مکس کرلیں۔ جب چیز پگھل جائے تو اس میں بریڈ کرمبز ڈال کر مکس کریں۔ بریڈ کو اَوَن سے نکال لیں۔ ہر ایک مثلث پر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کا رکھ دیں۔ اب اس پر چیز سوس پھیلا کر ہری مرچ چھڑک دیں۔ پھر اَوَن میں ٹوسٹ کرلیں یہاں تک کہ ہلکا سنہرا رنگ آجائے۔ انہیں افطار میں فرنچ فرائز کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔