Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): شاہی فیرنی

Updated: March 27, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’شاہی فیرنی۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Shahi Phirni. Photo: INN
شاہی فیرنی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، شکر ۲۵۰؍ گرام، کھویا ۱۰۰؍ گرام، کاجو ۵۰؍ گرام، باسمتی چاول ایک کٹوری، کٹے ہوئے بادام پستہ ۵۰؍ گرام، گھی ۵۰؍ گرام، کیوڑہ حسب ذائقہ، چاندی کے ورق حسب ذائقہ، جائفل الائچی آدھا چمچہ، گلاب جامن ۲۵۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: دودھ میں شکر ڈال کر ابال لیں۔ چاول کو بھون کر مکسر میں پیس لیں۔ ۵؍ منٹ کیلئے بھگو دیں، بعد میں ابلتے ہوئے دودھ میں شامل کرکے دھیمی آنچ پر پکنے دیں اور چمچے سے چلاتی رہیں تاکہ لگ نہ جائے۔ گاڑھا ہونے لگے تو دوسرے چولہے پر چھوٹی پتیلی میں گھی گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے بادام، پستہ، کھویا اور ملائی شامل کرکے ۵؍ منٹ تک بھون کر فیرنی میں ڈال دیں اور اچھی طرح ملالیں۔ بعد میں سجاوٹ کیلئے ایک خوبصورت سی ڈش میں نکالیں اس پرکیو ڑہ، جائفل، الائچی پاؤڈر اور چاندی کے ورق لگائیں۔ گلاب جامن ترتیب سے رکھیں، اوپر سے کاجو سے سجائیں۔ تیار ہے شاہی فیرنی۔ ٹھنڈا کرکے پھل بھی شامل کرسکتی ہیں۔ افطار میں ٹھنڈا ٹھنڈا لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK