آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’اسپائسی چکن کون۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 05, 2025, 3:11 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’اسپائسی چکن کون۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، میدہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، پیاز ایک عدد (درمیانی)، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ناریل پسا ہوا ۴؍ بڑے چمچے، املی کا گاڑھا رس ۲؍ پیالی، ہرا دھنیا ایک گڈی، پودینہ ایک گڈی، ہری مرچ ۶؍ سے ۸؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: میدے میں نمک اور ۴؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر پانی کی مدد سے گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پین میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ تک گرم کرکے پیاز کو سنہری کر لیں۔ ادرک لہسن ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ کے لئے ہلکا سا فرائی کریں۔ چکن کی بوٹیاں، نمک، لال مرچ اور ہلدی شامل کر دیں۔ اچھی طرح ملا کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ اس میں پسا ہوا سفید زیرہ، ناریل، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ اور املی کا رس ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے اور چکن کی چٹنی بن جائے۔ گندھے ہوئے میدے کی چھوٹے سائز کی چپاتی بیل کر اسے کون کی طرح فولڈ کرکے کنارے چپکا دیں۔ کڑاہی میں تیل کو گرم کرکے اس کون کو چمٹے کی مدد سے پکڑ کر سنہرا فرائی کرلیں۔ کون کو کڑاہی سے نکال کر اس میں چکن چٹنی بھر دیں اور افطار میں اس منفرد ڈش کا لطف اٹھائیے۔