رس ملائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 9:39 PM IST | Mumbai
رس ملائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کارن فلور ایک چھوٹا چمچہ، دودھ ۲؍ لیٹر، کاجو، بادام اور پستہ ۳۵، ۳۵؍ گرام، زعفران ایک چٹکی، کنڈنسڈ ملک آدھا کپ، پانی ۴؍ کپ، چینی ایک کپ، لیموں کا رس ۳؍ چھوٹے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں ایک لیٹر دودھ اُبال لیں، اب اس میں لیموں کا رس ڈال کر دودھ کو پھاڑ لینگے۔ اب اس پھٹے ہوئے دودھ کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر چھان لیں اور نچوڑ کر اضافی پانی نکال دیں۔ اب اس نچوڑی ہوئی پوٹلی کو ۳۰؍ منٹ تک لٹکا کے رکھ دیں تاکہ مزید پانی نکل جائے۔ اب پھٹے ہوئے دودھ کو ایک برتن میں ڈال کر اس میں کارن فلور ڈال کر ہلکا سا ملائم کرکے پیڑے بنا لیں۔ پھر ایک پین میں پانی اور چینی لے کر اچھی طرح ہلا کر مکس کر لیں، پھر چولہے کی آنچ کو تیز کریں اور اس میں تیار کئے ہوئے پیڑے ڈال دیں۔ اب ڈھکن بند کرکے ۱۸؍ منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ اب تیار شدہ پیڑوں کو ایک برتن میں ڈال کر تیار شدہ شیرے میں ڈبوئیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ پھر ایک پین میں دودھ (تین کپ) لیں اور اس میں کنڈنسڈ ملک، پستہ، کاجو اور بادام ڈال گاڑھا ہونے تک پکائیں (دودھ ملائی تیار ہے)۔ اب ایک برتن میں پیڑے لیں اور اس پر تیار کی ہوئی دودھ ملائی ڈال دیں۔ لیجئے رس ملائی تیار ہے۔