• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: ریڈ ساس پاستہ

Updated: September 19, 2024, 9:07 PM IST | Mumbai

ریڈ ساس پاستہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Red Sauce Pasta. Photo: INN
ریڈ ساس پاستہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (ابلی ہوئی) آدھا کلو، میکرونی (ابلی ہوئی) ۳۰۰؍ گرام، تیل ایک کپ، شملہ مرچ ایک کپ، گاجر ایک کپ، گوبھی ایک کپ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، سرکہ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، چکن تندوری مسالہ ۳؍ بڑے چمچے، سرخ مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، چکن تکہ مسالہ ایک اور آدھا بڑا چمچہ، پانی ایک کپ، کالی مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کیچپ ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں۔ اب اس میں شملہ مرچ، گاجر اور گوبھی شامل کریں۔ اس کے بعد اس میں سویا سوس، سرکہ اور نمک شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں ابلی ہوئی چکن ڈال دیں۔ پھر اس میں تندوری مسالہ، تکہ مسالہ، لال مرچ پاؤڈر اور کالی مرچ کا پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں ایک کپ پانی شامل کریں۔ پھر کیچپ ڈال کر ساری چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں اور پکنے دیں۔ اب اس میں ابلی ہوئی میکرونی شامل کر دیں۔ مزید کچھ دیر پکنے دیں۔ لیجئے لذیذ ریڈ ساس میکرونی تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK