• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: ثابت مسالے کا گوشت

Updated: July 18, 2024, 9:34 PM IST | Mumbai

ثابت مسالے کا گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Sabut Masale Ka Gosht. Photo: INN
ثابت مسالے کا گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، دہی ایک پائو (پھینٹی ہوئی)، پیاز آدھا کلو (باریک کاٹ لیں)، ثابت گرم مسالہ ۲؍ چھوٹے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت سُرخ مرچ ۱۲؍ عدد، ہری مرچیں ۶؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ اور تیل۔
بنانے کا طریقہ: دہی میں پیاز، نمک، مرچ اور گرم مسالہ مکس کرکے، اس میں تیل اور گوشت ڈال دیں اور ایک گھنٹے تک میری نیشن کے لئے رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلی میں گوشت بمع آمیزہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکانے کے لئے رکھ دیں۔ پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ دہی کا پانی خشک ہونے پر صرف اتنا بھونیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے، مگررنگ تبدیل نہ ہو۔ جب تیار ہوجائے، تو اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ لیجئے مزیدار ثابت مسالے کا گوشت تیار ہے۔ پراٹھے یا تندوری روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK