سعودی کبسہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 9:43 PM IST | Mumbai
سعودی کبسہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، چاول آدھا کلو، شملہ مرچ ایک عدد، گاجر ۲؍ عدد، کٹی پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۴؍ عدد، تیل آدھا کپ، چلغوزے ایک چوتھائی کپ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، لہسن ایک بڑا چمچہ، کُٹا سفید زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، کٹا دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔
مسالے کیلئے: زعفران ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسی الائچی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسی دارچینی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، سفید مرچ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ۔
سوس کیلئے: اسٹاک کیوبز آدھا، ٹماٹر ایک کپ، پانی ایک کپ، پیاز آدھا کپ، لہسن ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، مکھن ایک بڑا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں گوشت ڈال کر ۱۰؍ منٹ تک بھونیں کہ گولڈن براؤن ہو جائے۔ اب اس میں چار کپ پانی ڈالیں اور ڈھانک کر ۴۵؍ منٹ پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔ اب یخنی کو نکال کر علاحدہ رکھ دیں۔ ساتھ ہی چاول کو پانی میں ۱۵؍ منٹ کیلئے بھگو دیں۔ اب ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں باریک کٹا لہسن، کٹی پیاز، کٹی گاجر، کٹی شملہ مرچ، ایک چمچہ نمک، کالی مرچ، کُٹا سفید زیرہ اور کُٹا دھنیا شامل کریں۔ ساتھ ہی اس میں ۴؍ پسے ٹماٹر اور مسالے کے اجزاء بھی ڈال دیں۔ سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں بھیگے ہوئے چاول، اُبلا ہوا گوشت اور یخنی شامل کرکے ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چاول گل جائیں۔ سوس بنانے کیلئے ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں۔ اس میں کٹی پیاز، باریک کٹا لہسن اور ایک کپ ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں۔ ساتھ ہی اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، آدھا اسٹاک کیوبز اور ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر گاڑھا ہو جانے تک پکائیں۔ سعودی کبسہ پیش کرنے کیلئے ایک بڑی پلیٹ میں تیار شدہ چاول اور گوشت ڈالیں، اُوپر سے چلغوزے ڈال کر سجائیں اور تیار شدہ سوس کے ساتھ پیش کریں۔