سینک کباب رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 31, 2024, 8:19 PM IST | Mumbai
سینک کباب رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۶؍ عدد پراٹھے (جو گھر میں گوندھے گئے میدے سے تیار کئے گئے ہوں)، کیچپ حسب ِ ذائقہ، پیاز (گولائی میں باریک کٹی ہوئی) اور بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) نصف اور سیخ کباب حسب ِ ضرورت۔
سیخ کباب کیلئے اجزاء: قیمہ (مشین کا نکلا ہوا) آدھا کلو، کچے پپیتے کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ادرک، لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، سرخ مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا (کُٹا ہوا) ایک بڑا چمچہ، براؤن پیاز (کُٹی ہوئی) آدھا کپ، جائفل جاوتری پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل ایک چوتھائی کپ۔
بنانے کا طریقہ:
سینک کباب کیلئے: ایک پیالے میں قیمہ، کچے پپیتے کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ، دیگر تمام مسالے اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس آمیزے کو دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ۲؍ گھنٹے بعد آمیزے کو سیخوں پر لگا کر باربی کیو کریں۔ ساتھ ساتھ اوپر سے برش کی مدد سے گھی لگاتے جائیں۔ دونوں طرف سے اچھی طرح سنہری ہونے پر سیخوں سے اُتار کر پلیٹ میں رکھ لیں۔
سینک کباب رول بنانے کیلئے: سب سے پہلے پورے پراٹھے پر کیچپ لگائیں۔ دو سیخ کباب ٹکڑے ٹکڑے کر لیں اور پھر انہیں پراٹھے کے درمیان ایک ترتیب سے رکھ دیں۔ کباب پر کٹی ہوئی پیاز اور بند گوبھی ڈالیں اور پراٹھے کو رول کر لیں۔ لیجئے، مزے دار سینک کباب رولز تیار ہیں۔ آپ رول میں مایونیز بھی شامل کرسکتی ہیں۔ اس سے سینک کباب رول کا ذائقہ بڑھ جائے گا۔