شاہی حلیم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 9:14 PM IST | Mumbai
شاہی حلیم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکا اجزاء: گوشت (بغیر ہڈی) ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، دھنیا (پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، گندم، ماش کی دال، چنے کی دال، ارہر کی دال اور مسور کی دال، ایک ایک پاؤ، تیل ایک پاؤ، لہسن ادرک کا پیسٹ ۳؍ چھوٹے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، پسی ہوئی ہری مرچ ۳؍ چھوٹے چمچے، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈڑ ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: گندم اور تمام دالوں کو الگ الگ اُبال لیں اور اچھی طرح گھوٹ لیں۔ اب گھی میں پیاز فرائی کرلیں۔ تلی ہوئی آدھی پیاز ایک طرف رکھ دیں۔ بقیہ پیاز میں لہسن اور تمام مسالے ڈال کر گوشت بھی شامل کر دیں اور بھونیں۔ اب پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔ اس کے بعد تمام مسالے اور گندم شامل کرکے ملائیں یہاں تک کہ تمام اشیاء یکجان ہو جائیں۔ گرم مسالہ، بقیہ مسالہ، پیاز، لیموں، ادرک اور ہری مرچ ڈال کر پیش کریں۔