شامی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 8:24 PM IST | Mumbai
شامی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک کلو گوشت کا قیمہ، چنے کی دال ڈیڑھ کپ، پیاز ۲؍ عدد درمیانی، انڈے ۲؍ عدد، ادرک اور لہسن حسب ذائقہ، ثابت سرخ مرچ ۱۲؍ عدد، زیرہ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ۲؍ بڑے چمچے، دار چینی، لونگ اور کالی مرچ حسب ذائقہ، نمک حسب ذائقہ، پانی حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک برتن میں پانی کے ساتھ تمام مسالے کو ابال لیں۔ جب مسالے گل اور مکس ہوجائیں تو ترتیب وار اس میں پیاز، انڈے، دال، گرم مسالہ اور دیگر چیزیں ڈال کر انہیں بھی پکائیں۔ جب تمام چیزیں مکس ہوکر نرم پڑ جائیں تو انہیں اتار لیں، اور یخنی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب یخنی ٹھنڈی ہوجائے تو اس میں گوشت کے قیمے کو مکس کرکے کباب بنالیں۔ جب کباب تیار ہوجائیں تو انہیں تیل میں تل لیں۔ چاہیں تو گرما گرم ذائقہ دار کباب نان سے کھائیں، چاہیں تو چپاتی سے نوش فرمائیں۔