• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: شملہ مرچ پنیر پراٹھا

Updated: January 16, 2025, 9:30 PM IST | Mumbai

شملہ مرچ پنیر پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Shimla Mirch Paneer Paratha. Photo: INN
شملہ مرچ پنیر پراٹھا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آٹا ایک کپ، شملہ مرچ (کٹی ہوئی) آدھا کپ، پنیر آدھا کپ، لال مرچ ایک چمچہ، پانی حسب ضرورت، نمک آدھا چمچہ، تلنے کیلئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آٹا، نمک اور پانی ملا کر اسے گوندھ لیں اور ایک جانب رکھ دیں۔ اس کے بعد شملہ مرچ کو ابال کر چوپ کر لیں اور اس میں چیز اور لال مرچ ڈال کر خوب اچھی طرح ملا لیں۔ آٹے کو ہلکا ہلکا پھر گوندھ لیں پھر ان کے پیڑے بنا لیں۔ پھر ایک گول روٹی لیں اس پر شملہ مرچ والا آمیزہ ڈالیں اور اس کو رول کرلیں اور اوپر دوسری گول روٹی ڈال کر اسے بیل لیں اور توے پر فرائی کریں۔ دونوں جانب ہلکا سنہرا ہو جائے تو اتار لیں۔ گرما گرم رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK