• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: سیزلنگ چکن منچورین

Updated: November 21, 2024, 9:02 PM IST | Mumbai

سیزلنگ چکن منچورین بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Sizzling Chicken Manchurian. Photo: INN
سیزلنگ چکن منچورین۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (بون لیس) آدھا کلو، پسی ہوئی سفید مرچ ایک بڑا چمچہ، کارن فلور ۴؍ بڑے چمچے (پانی میں گھول لیں)، چکن کی یخنی ایک پیالی، لہسن چوپ کی ہوئی ایک بڑا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، ٹماٹو کیچپ آدھی پیالی، چلی سوس ۲؍ بڑے چمچے، سفید زیرہ ۲؍ بڑے چمچے، چینی ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ضرورت، تیل تلنے کے لئے، ہری پیاز کے پتے باریک کٹے ہوئے سجانے کے لئے، انڈے کی سفیدی ایک عدد، سرکہ ۲؍ بڑا چمچے۔
بنانے کا طریقہ: بون لیس چکن میں سفید مرچ، انڈے کی سفیدی، ۲؍ بڑے چمچے کارن فلور، ایک بڑا چمچہ، تیل اور نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چکن کو سنہری تل کر نکال لیں۔ سوس پین میں چوتھائی پیالی تیل گرم کرکے لہسن تل لیں، پھر اس میں سرکہ، چینی، سویا سوس، کیچپ، چلی سوس، چکن اور یخنی شامل کرکے جوش آنے تک پکائیں۔ اس میں چمچہ چلاتے ہوئے آہستہ آہستہ باقی کارن فلور بھی شامل کردیں اور گاڑھا ہونے پر ڈش میں نکال لیں۔ مزیدار منچورین ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK