اسپیشل مٹن روش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 19, 2024, 8:56 PM IST | Mumbai
اسپیشل مٹن روش بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا ہڈی والا گوشت (بڑے ٹکڑے) ڈیڑھ پاؤ (۳۷۵؍ گرام)، لہسن دو جوئے، پیاز ایک عدد، پانی ایک کپ، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ حسب ذائقہ، تیل، نہاری مسالہ، ٹماٹر، ہری مرچ اور آلو حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: دیگچے میں گوشت بچھا کر ان پر تھوڑا تیل، پانی، لہسن، موٹی کٹی ہوئی پیاز، نمک اور کالی مرچ ڈال کر دھیمی آنچ پر پانچ چھ گھنٹوں تک پکنے دیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر ڈھکن کھول کر دیکھتی رہیں۔ پانی کم لگے تو تھوڑا سا پانی اور ڈال دیں، لیکن زیادہ پانی نہ ڈالیں۔ آخر میں گوشت نکال کر جو شوربہ بچا ہے، اس میں اور تھوڑا پانی ملا کر بلینڈ کرلیں، اس میں لہسن اور پیاز ملا کر انہیں بھی پیس لیں۔ پھر اس میں تھوڑا نہاری مسالہ ملا کر پکالیں۔ روش (گوشت) کو احتیاط سے تلنا ہے، اس کے لئے کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں احتیاط سے گوشت ڈال دیں۔ دونوں اطراف سے بس گوشت کی رنگت تبدیل ہو، لیکن خستہ نہ ہو۔ ہلکا سا تل کر نکال لیں، اسی تیل میں ٹماٹر پھر ہری مرچ ڈھکن ڈھانک کر تلیں اور نکال کر رکھ دیں۔ پھر آلو کے چپس کاٹ کر وہ بھی اسی تیل میں تل لیں۔ اب ڈش میں روش، ٹماٹر، ہری مرچ اور آلو کے چپس سجا کر پیالے میں شوربہ پیش کریں۔ اس کو تندوری نان کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔