• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: اسٹر فرائی پالک

Updated: November 14, 2024, 10:00 PM IST | Mumbai

اسٹر فرائی پالک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Stir Fry Palak. Photo: INN
اسٹر فرائی پالک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: تقریباً ۲۵۰؍ گرام پالک، لہسن حسب ِ ذائقہ، ڈیڑھ بڑے چمچے ویجی ٹیبل آئل، ایک بڑا چمچہ سویا سوس، ایک چھوٹا چمچہ، سیسم آئل۔
بنانے کا طریقہ: پالک کے اچھے اچھے پتّے لیں۔ لہسن کو باریک چوپ کرلیں۔ اب ویجی ٹیبل آئل کو سوس پین میں گرم کریں۔ لہسن اور نمک اس میں ڈال کر ۱۵؍ سیکنڈ اسٹر فرائی کریں۔ پالک شامل کرکے گرم تیل میں ڈیڑھ منٹ الٹ پلٹ کریں۔ سویا سوس اس میں شامل کر دیں۔ اسٹر فرائنگ مزید ڈیڑھ منٹ جاری رکھیں۔ پھر آنچ دھیمی کر دیں اور دھیمی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ ابلنے دیں۔ ایک دو بار الٹ پلٹ کر دیں۔ سیسم آئل اس پر چھڑک دیں۔ پھر آنچ تیز کر دیں اور ۳۰؍ سیکنڈ مزید پالک کو پین میں الٹ پلٹ کریں اور پھر پیش کر دیں۔ لیجئے اسٹر فرائی پالک تیار ہے۔ یہ پکوان ذائقہ دار کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK