اسٹرابیری مفن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 8:54 PM IST | Mumbai
اسٹرابیری مفن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آٹا ایک چوتھائی کپ، دودھ ایک کپ، تازہ اسٹرابیری حسب ِ ضرورت، دلیہ تھوڑا سا، مکھن آدھا کپ، چینی آدھا کپ، انڈا ایک عدد، نمک چٹکی بھر، بیکنگ پاؤڈر اور ونیلا ایسنس حسب ِ منشا۔
بنانے کا طریقہ: اَوَن کو ۲۰۰؍ ڈگری پر گرم رکھیں۔ کپ کیکس کیلئے ۱۲؍ سانچیں لیں اور ان پر تیل لگا دیں۔ بیکنگ پاؤڈر اور نمک کو آٹے کے ساتھ چھان لیں۔ الگ برتن میں چینی کے ساتھ دلیہ ڈالیں۔ پھر دودھ میں مکھن، انڈا اور ونیلا ایسنس شامل کریں۔ اب اس آمیزے میں آہستہ آہستہ چھانا گیا آٹا شامل کرنا شروع کر دیں۔ اسٹرابیریز کو باریک کاٹ لیں اور اسے بھی آٹے کے ساتھ ملائیں۔ اسکے بعد تیار شدہ آٹے کو سانچوں میں ڈالیں، انہیں صرف دو تہائی ہی بھرنا ہے کیونکہ بیکنگ کے دوران یہ پھول جاتا ہے۔ اسٹرابیری کے ساتھ مفن کو ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کیلئے بیک کریں اور اسے کچھ دیر میں چیک کرتے رہیں۔ تیار کردہ مفن کو ۱۰؍ منٹ تک ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ آپ اسے چائے یا کافی کے ساتھ پیش کرسکتی ہیں۔