• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: اسڑابیری یوگرٹ کیک

Updated: July 25, 2024, 9:43 PM IST | Mumbai

اسڑابیری یوگرٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Strawberry Yogurt Cake. Photo: INN
اسڑابیری یوگرٹ کیک۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ۲؍ پیالی، دہی ۳؍ چوتھائی پیالی، اسٹرابیری حسب ِ ضرورت، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، بیکنگ سوڈا ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، چینی ایک پیالی، شہد ۲؍ بڑے چمچے، چینی (پسی ہوئی) حسب ِ ضرورت، تیل ۳؍ چوتھائی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ملا کر چھان لیں۔ اب ایک پیالی چینی کو پیس کر اس میں دہی اور کوکنگ آئل ملا کر پھینٹ لیں۔ پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کرتے جائیں۔ اب ایک پین میں تیل لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے آمیزے کو ملاتے ہوئے اس پین میں ڈال دیں۔ اب گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۷۰؍ ڈگری پر ایک گھنٹے کے لئے بیک کریں۔ کیک کو اَوَن سے نکال کر اسے مکمل ٹھنڈا ہونے پر پین سے نکال لیں۔ نان اسٹک فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے پسی ہوئی چینی میں ایک چوتھائی پیالی پانی اور ایک بڑا چمچہ شہد ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ یکجان ہو جائے، پھر اسے گرم گرم کیک پر ڈال دیں۔ اب فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے اسٹرابیری جام میں ایک بڑا چمچہ شہد ملا کر ہلکا پگھلا لیں اور اسے کیک پر ڈال دیں۔ آخر میں اس کیک پر پسی ہوئی چینی چھڑک کر تازہ اسٹرابیری سے سجائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK