تندوری چکن پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 19, 2024, 8:55 PM IST | Mumbai
تندوری چکن پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: سالم مرغی ایک عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا لہسن اور تل ۲، ۲؍ بڑے چمچے، اوئسٹر سوس اور لیموں کا رس ۳، ۳؍ بڑے چمچے، تیار باربی کیو مسالہ اور سفید سرکہ ۶، ۶؍ بڑے چمچے، نمک حسب ذائقہ، (شملہ مرچ اور ٹماٹر ایک، ایک عدد، زیتون آدھی پیالی، موزریلا چیز کدوکش کی ہوئی ۴۰۰؍ گرام سجانے کیلئے)۔
سوس کے اجزاء: پیاز آدھا عدد، ٹماٹر پیوری ایک پیالی، پسا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، کٹی ہوئی لال اور کالی مرچ آدھا، آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: مکھن کے علاوہ باقی تمام اجزاء ملا کر مرغی پر لگا دیں۔ مرغی کو ڈھانک کر دو گھنٹوں کیلئے فرج میں رکھ دیں پھر اسٹیمر میں پکا کر نکالیں۔ مرغی پر مکھن لگائیں اور پہلے سے گرم اَوَن میں ۱۸۰؍ سینٹی گریڈ پر دس منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ میدے میں بیکنگ پاؤڈر، خمیر اور نمک ملا کر گوندھ لیں، پھر روٹی بیل کر پیزا پین میں سیٹ کردیں۔ سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں۔ پھر سوس کے تمام اجزاء ملا کر تیل اوپر آنے تک پکا کر چولہا بند کر دیں۔ پیزا بریڈ پر سوس، شملہ مرچ، ٹماٹر، مرغی، زیتون اور پنیر کی تہہ لگا کر پہلے سے گرم اَوَن میں ۱۸۰؍ سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ منٹ تک پکا کر نکل لیں۔ ذائقہ دار تندوری چکن پیزا تیار ہے۔