تندوری چکن سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 29, 2024, 10:04 PM IST | Mumbai
تندوری چکن سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی) آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، تندوری مسالہ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، تیل آدھا کپ، پیاز ایک کپ، کھیرا ایک کپ، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، پودینہ ۳؍ چوتھائی کپ، ہرا دھنیا ۳؍ چوتھائی کپ، زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، موزریلا چیز ایک کپ، بریڈ حسب ِ ضرورت، انڈے ۳؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں چکن لیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس، نمک، کالی مرچ، تندوری مسالہ اور لال مرچ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں مسالہ لگی ہوئی چکن ڈالیں۔ اسی دوران کانٹوں کی مدد سے گوشت کے ریشے کر لیں۔ اب ایک پیالے میں کٹی ہوئی پیاز، کھیرا، ہری مرچیں، پودینہ، دھنیا، زیرہ، چاٹ مسالہ، لال مرچ پاؤڈر، نمک اور موزریلا چیز شامل کرکے تمام چیزوں ملالیں۔ اب اس میں چکن شامل کرکے تمام اشیاء کو ملا لیں۔ اب بریڈ کا ایک سلائس لیں اور اس کے اوپر چکن کا آمیزہ ڈالیں، اوپر سے بریڈ کا دوسرا سلائس رکھ دیں۔ اب اسے پلیٹ سے اچھی طرح دبائیں تاکہ مسالہ باہر نہ نکلے۔ اب ایک ڈش میں، تین انڈے لیں اور انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں، اب ان میں بریڈ ڈبو لیں۔ پھر فرائنگ پین میں ذرا سا تیل ڈال کر گرم کریں۔ اس میں سینڈوچ کو دونوں طرف سے ایک سے دو منٹ کیلئے پکنے دیں۔ مزیدار تندوری چکن سینڈوچ کا لطف اٹھایئے۔