• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: تندوری فش

Updated: November 28, 2023, 4:49 AM IST | Mumbai

تندوری فش بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔

Tandoori Fish. Photo: INN
تندوری فش۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی آدھا کلو، دہی ۲؍ بڑے چمچے، انڈے کی زردی ایک عدد، فریش کریم ایک بڑا چمچہ، لہسن ادرک کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، بھنا ہوا زیرہ پائوڈر آدھا چھوٹا چمچہ، زردہ کا رنگ ایک چٹکی، میدہ ایک بڑا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ اور ہلدی آدھا، آدھا چھوٹا چمچہ، مکھن ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: تمام اجزاء کو اچھی طر ح مکس کرکے مچھلی میں کٹ لگا کر اندراور اوپر کی جانب اچھی طرح سے لگا دیں اور ۲؍ گھنٹے کیلئے رکھ دیں، اس کے بعد اَون کو ۲۰۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں، بیکنگ ٹرے میں ہلکی سی چکنائی لگائیں اور ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ تک بیک کریں، اَوَن سے نکالنے کے بعد اوپر سے مکھن لگا کر ۵؍ منٹ مزید بیک ہونے کیلئے رکھ دیں۔ چٹ پٹی تندوری فش تیار ہے، پودینے کی چٹنی کے ساتھ مزے سے کھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK