توا چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 29, 2024, 9:52 PM IST | Mumbai
توا چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مرغی کا گوشت (بغیر ہڈی) آدھا کلو، تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، الائچی ۲؍ عدد، دارچینی ایک عدد، لونگ ۵؍ سے ۶؍ عدد، پیاز ۲؍ عدد، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کٹے ہوئے ۲؍ عدد، چاٹ مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۳؍ عدد، دھنیا پتے اور لیموں سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں۔ پھر اس میں الائچی، دارچینی اور پیاز ڈال کر سنہرا ہونے تک بھونیں۔ اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، پسا ہوا زیرہ، دھنیا پائوڈر اور نمک شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں۔ پھر لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔ پھر اس میں ٹماٹر شامل کرکے اتنا پکائیں کہ گل جائے۔ اب اس میں چاٹ مسالہ اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس پر ہرا دھنیا چھڑکیں اور اچھی طرح ملائیں۔ مزیدار توا چکن تیار ہے۔ روٹی کے ساتھ لطف اٹھایئے۔