• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: ازبک پلاؤ

Updated: October 24, 2024, 9:46 PM IST | Mumbai

ازبک پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Uzbek Plov. Photo: INN
ازبک پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن حسب ضرورت، چاول ایک کلو، کابلی چنے ایک پیالی، کشمش ایک بڑا چمچہ، گاجر ۳؍ عدد، لہسن ادرک پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، سیاہ زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ ۱۲؍ عدد، پیاز ۴؍ عدد، ہری مرچ ۴؍ عدد، سفید سرکہ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، کوکنگ آئل ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: چاولوں کو دھو کر ۲۰؍ منٹ کے لئے بھیگا دیں۔ کابلی چنے ابال لیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز کو سنہری کرلیں۔ سنہری پیاز میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس میں چکن، ادرک لہسن، سیاہ زیرہ، اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ابلے چنے، چاول اور کشمش ڈال کر ہلکے ہاتھ سے تھوڑا بھون کر پانی ڈال دیں۔ پانی اتنا ڈالیں کہ چاول ایک انچ ڈوبے رہیں۔ سرکہ بھی ساتھ ڈال دیں۔ جب چاول کا پانی خشک ہو کر دم پر جائے تو دیگچی توے پر رکھ دیں اوپر سے پیاز، کشمش اور گاجر ڈال دیں۔ گاجر کو فنگر چپس کی طرح کاٹ کر پہلے فرائی کرلیں۔ دم ہونے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔ گرما گرم مزیدار ازبک پلاؤ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK