ویجی ٹیبل چکن مکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 05, 2024, 9:25 PM IST | Mumbai
ویجی ٹیبل چکن مکس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بون لیس چکن آدھا کلو (چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں)، بند گوبھی ایک پاؤ باریک کٹی ہوئی، گاجر ۴؍ عدد، شملہ مرچ ایک پاؤ، ہری مرچ ۳؍ عدد، ان سب کو باریک کاٹ لیں (انہیں اُبال لیں)، ہری پیاز ۲؍ عدد، لہسن ۲؍ جوئے باریک کٹے ہوئے، کارن فلور ۶؍ بڑے چمچے، چلی سوس ۴؍ بڑے چمچے، سویا سوس ۴؍ بڑے چمچے، چینی ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن میں چلی سوس، سویا سوس، کارن فلور، سفید مرچ اور نمک ملا کر ۱۵؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ بعدازاں تیل گرم کرکے لہسن فرائی کریں۔ یاد رکھیں لہسن سفید رہے سرخ نہ ہو، اب اس میں چکن ڈال کر اُس وقت تک فرائی کریں کہ چکن گل جائے اور پانی خشک ہوجائے۔ اب چکن میں شملہ مرچ، گاجر اور ہری مرچ ڈال کر کچھ دیر فرائی کرکے اُتار لیں۔ اب ایک دوسرے پین میں باقی بچا ہوا کارن فلور، چلی سوس، سویا سوس، کالی مرچ اور چینی ایک گلاس پانی میں مکس کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ اب یہ آمیزہ چکن میں ڈال کر ساتھ ہری پیاز اور بند گوبھی بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکائیں۔ چکن ویجی ٹیبل مکس تیار ہے، اُبلے ہوئے چاول سے گرم گرم نوش فرمائیں۔