یوگرٹ ایگ سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 8:14 PM IST | Mumbai
یوگرٹ ایگ سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
فلنگ کیلئے: یوگرٹ آدھا کپ، انڈے ۴؍ عدد (اُبلے ہوئے)، مکھن ۲؍ چھوٹے چمچے، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، مایونیز ایک بڑا چمچہ۔
سلاد کی ڈریسنگ کیلئے: میکرونی ایک کپ (اُبلی ہوئی)، یوگرٹ آدھا کپ، شملہ مرچ، کھیرا اور ٹماٹر ایک کپ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: فلنگ تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے انڈوں کو درمیان میں سے ۲؍ کرکے زردی نکال لیں اور الگ رکھ دیں۔ ایک پیالے میں انڈے کی زردی، یوگرٹ، مکھن، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور مایونیز ملا کر مکس کریں۔ پھر انہیں کٹے ہوئے اُبلے انڈوں میں بھر دیں۔ اس کے بعد ایک پیالے میں میکرونی، یوگرٹ، شملہ مرچ، کھیرا، ٹماٹر، لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ مکس کر لیں۔ اب اس آمیزے کو سرونگ پلیٹر پر ڈالیں اور اوپر سے انڈے رکھ کر پیش کریں۔