• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: زعفرانی کوفتے

Updated: October 17, 2024, 9:26 PM IST | Mumbai

زعفرانی کوفتے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Zafrani Kofta. Photo: INN
زعفرانی کوفتے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ (بغیر چربی) آدھا کلو، دہی آدھا پاؤ، گھی ایک پاؤ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ، ادرک ۳۰؍ گرام، خشخاش اور بھنے ہوئے چنے ۳۰؍ گرام، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، زعفران چٹکی بھر، دھنیا اور پودینہ حسب ِ ضرورت، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۴۰؍ گرام، کیوڑا چند قطرے، پیاز (بڑے سائز) ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: آدھا قیمہ اُبال لیں اور باقی آدھے (کچا قیمہ) کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔ اس میں نمک، مرچ، آدھا گرم مسالہ، چنے اور خشخاش باریک پیس لیں۔ اس کے بعد پیاز، ادرک، دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کا آمیزہ بنالیں۔ اب اس قیمے کے کوفتے بنائیں اور ان کے اندر پیاز اور دھنیا والا آمیزہ بھر دیں اور دھاگہ لپیٹ دیں تاکہ ٹوٹے نہیں۔ اب یہ کوفتے گھی میں سرخ کرکے نکال لیں۔ پیاز گھی میں براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔ اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر بھون لیں اور ٹماٹر بھی کاٹ کر شامل کر دیں۔ جب مسالہ گھی چھوڑ دے تو کوفتے شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے بعد ا س میں دہی اور مسالہ جات ڈال کر اچھی طرح بھون لیں، اتنا پانی ڈالیں جتنا شوربہ چاہئے۔ جب سالن تیار ہوجائے تو اس میں زعفران اور کیوڑا شامل کر دیں۔ زعفرانی کوفتے تیار ہیں۔ نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK