خواتین کسی اچھے اور معیاری ٹونر کے استعمال کے ذریعے اپنی جلد کو ترو تازہ بناسکتی ہیں۔ ٹونر جلد کو نمی پہنچانے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2024, 1:34 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
خواتین کسی اچھے اور معیاری ٹونر کے استعمال کے ذریعے اپنی جلد کو ترو تازہ بناسکتی ہیں۔ ٹونر جلد کو نمی پہنچانے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
خواتین کسی اچھے اور معیاری ٹونر کے استعمال کے ذریعے اپنی جلد کو ترو تازہ بناسکتی ہیں۔ ٹونر جلد کو نمی پہنچانے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ آپ اسے اسپرے بوتل میں ڈال کر صبح شام بآسانی چہرے پر اسپرے کرسکتی ہیں۔
ٹونر کے فوائد
ٹونر جلد کی پی ایچ کو توازن میں لانے میں مدد کرتا ہے اور دوبارہ اسے اپنی بہترین سطح پر لاتا ہے۔ صحت مند جلد کے لئے ضروری ہے کہ اس کی پی ایچ کی سطح پانچ سے کم ہو۔ اگر جلد پر ایکنی ہو یا ٹھیک طرح سے صفائی نہ کی جائے تو جلد کی پی ایچ سطح بڑھ جاتی ہے۔ ٹونر اس کے علاوہ بھی کئی طرح سے جلد کی حفاظت میں معاونت کرتا ہے۔ جیسا کہ جلد پر موجود گرد، میک اپ اور چکنائی صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اسے براہ راست جلد پر لگائیں۔ اسے ہمیشہ موئسچرائزر سے پہلے استعمال کرنا چاہئے، تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے۔
ٹونر کے انتخاب میں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ معیاری اور کثیر العمل پروڈکٹ ہو جو ایک سے زائد مقاصد کے لئے استعمال کی جاسکے۔ مثال کے طور پر خشک جلد کی حامل خواتین کو کریمی یا ملک کلینزر استعمال کرنا چاہئے۔
جلد کو ہموار بنانے کے لئے کاٹن پیڈ کو ٹونر میں ڈبو کر جلد پر لگائیں۔ یہ جلد پر سے مردہ خلیات کو صاف کرکے جلد ہموار کرتا ہے۔ اس میں کئی طرح کے وٹامنز اور جلد کو صحتمند رکھنے والے اجزاء پائے جاتے ہیں، جس سے جلد کو اینٹی آکسیڈینٹ اور منرلز ملتے ہیں جو جلد کی قدرتی شادابی کو برقراررکھتے ہیں۔
آپ اپنی جلد کے مطابق گھر پر ہی اپنے لئے ٹونر تیار کرسکتی ہیں۔ ذیل میں جلد کے اعتبار سے گھریلو ٹونر کی تیاری کے بارے میں بتایا جا رہا ہے:
چکنی اور ایکنی والی جلد: ۳؍ چوتھائی کپ سبز چائے اور ایک چوتھائی کپ سیب کا سرکہ لے کر دونوں کو ملا لیں، پھر اسے کاٹن پیڈ یا اسپرے سے جلد پر لگائیں۔ اسے کسی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھا جاسکتا ہے لیکن ۱۰؍ دن سے پہلے اسے استعمال کرنا ضروری ہے۔
حساس جلد: آدھا کپ خشک گلاب کی پتیوں کو ایک کپ گرم پانی میں ایک سے ۲؍ گھنٹے کے لئے رکھ دیں، پھر اسے چھان لیں، اسے دن میں ۲؍ بار استعمال کریں۔ اس ٹونر کو فریج میں ۷؍ سے ۱۰؍ دن کے لئے رکھ سکتی ہیں۔
خشک جلد کے لئے: ایک کپ پانی میں پودینے کی چند پتیاں ڈال کر ۱۰؍ سے ۲۰؍ منٹ تک خوب اچھا اُبال لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک بڑا چمچہ شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اسے دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔