• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹو یوٹا لائےگی سستی ایس یو وی

Updated: December 12, 2019, 6:08 PM IST | New Delhi

ہندوستانی بازار میں کامپیکٹ ایس یو وی گاڑیوں کی ڈیمانڈ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر جاپانی موٹر کمپنی ٹویوٹا اپنی نئی کامپیکٹ ایس یو وی رائز کو لانچ کرنے کیلئے کمربستہ ہے۔

ٹویوٹا کی ایک ایس یو وی۔ تصویر: جاگرن
ٹویوٹا کی ایک ایس یو وی۔ تصویر: جاگرن

 نئی دہلی (ایجنسی): ہندوستانی بازار میں کامپیکٹ ایس یو وی گاڑیوں کی ڈیمانڈ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر جاپانی موٹر کمپنی ٹویوٹا اپنی نئی کامپیکٹ ایس یو وی رائز کو لانچ کرنے کیلئے کمربستہ ہے۔ دھیان رہے کہ  یہ ایس یو وی ’سب فور موٹر کٹیگری‘ میں ہوگی۔ آٹوموبائل کی ہلچل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ’آٹوکار ‘کی رپورٹ کے مطابق یہ ایس یو وی اگلے ماہ بازار میں پیش کی جائے گی ۔ ٹویوٹا اسےاپنے بجٹ برانڈ دیہاتسو کے تحت لانچ کرے گی ۔ 
 تفصیلات کے مطابق نئی ٹویوٹا رائز میں کمپنی ۱ء۰؍لیٹر کی استعداد کا ۳؍ سلنڈر سے لیس پیٹرول کا انجن شامل کیا جائے گا۔ یہ ایس یو وی ٹو وہیل ڈرائیو کے ساتھ ہی فور وہیل ڈرائیو متبادل کے ساتھ بھی بازار میں بھی دستیاب ہوگی۔ پہلے اس کار کو جاپان میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد ہندوستانی بازار میں اتاری جائےگی  ۔ اس کی لمبائی ۳ء۹۸؍ میٹر ہوگی جو کہ ہندوستانی بازار میں موجودہ کامپیکٹ ایس یو وی ہیونڈائی وینو اور مہندرا ایکس یو وی ۳۰۰؍ جیسی ہی ہوگی ۔ حالانکہ ابھی اس کے بارے میں ٹویوٹا انڈیا کے ذریعے آفیشیل طور پر کوئی جانکاری فراہم نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK