• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹویوٹا یارس ہندوستان میں پیش

Updated: December 13, 2019, 6:11 PM IST | New Delhi

 ٹویوٹا کرلوسکر موٹر نے اپنی اَپ ڈیٹیڈ ٹویاٹا یارس کو ہندوستان میں ڈوئل ٹون کلر اسکیم میں لانچ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں کئی سارے نئے فیچر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

ٹویوٹا یارس۔ تصویر: جاگرن
ٹویوٹا یارس۔ تصویر: جاگرن

 نئی دہلی (ایجنسی): ٹویوٹا کرلوسکر موٹر نے اپنی اَپ ڈیٹیڈ ٹویاٹا یارس کو ہندوستان میں ڈوئل ٹون کلر اسکیم میں لانچ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں کئی سارے نئے فیچر بھی شامل کئے گئے ہیں۔ کمپنی نے  اس نئی کار کو آپشنل ویریئنٹ انٹری لیول اور جے ٹرم اور ہائر وی ٹرم دونوں کے لئے لانچ کیا ہے  اور یہ مینوئل اور سی وی ٹی آپشن میں دستیاب ہے ۔ ٹویوٹا یارس جے(او) کے مینوئل ویریئنٹ کی قیمت ۸ء۶۵؍ لاکھ روپے اور سی وی ٹی کی قیمت ۹ء۳۵؍لاکھ روپے ہے۔ اس نئی کار میں بڑے سویپٹ بیک ہیڈلیمپس کے ساتھ پروجیکٹر یونٹ، ایل ای ڈی ڈی آر ایلز اور ایل ای ڈی گائیڈ لائیٹس کے ساتھ بڑے گِرِل دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سیڈان کے بنیادی ماڈل میں ۱۵؍ انچ اسٹیل وہیل اور ٹاپ ماڈل میں ۱۵؍ انچ الائے وہیل دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK