• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹویوٹا کی نئی ہی لکس ایس یو وی ۲۰؍جنوری کو بازار میں پیش کی جائے گی

Updated: January 15, 2022, 1:42 PM IST | Agency | New Delhi

 ٹویوٹا کرلوسکر موٹر اس سال کی اپنی پہلی کار بازار میں اتارنے کے لئے تیار ہے ۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ٹویوٹا کرلوسکر موٹر اس سال کی اپنی پہلی کار بازار میں اتارنے کے لئے تیار ہے ۔ اس نئی گاڑی کا نام’ٹویوٹا ہائی لکس‘ ہے جو ۲۰؍ جنوری ۲۰۲۲ء کو لانچ کی جائے گی۔ اس نئی ایس یو وی پِک اَپ کار کی بکنگ ۲۰؍ جنوری سے ہی شروع کردی جائے گی جبکہ ڈلیوری کا آغاز مارچ ۲۰۲۲ء میں ہوگا۔ فیچر کے لحاظ سے دیکھیں تو اس میں بڑاہیگزا گونل گِرِل، منفرد سویپٹ بیک ایل ای دی ہیڈلیمپس اور زیادہ مضبوط بمپر قابل ذکر ہیں۔ ٹویوٹا ہِی لکس  کے انجن کی بات کریں تو یہ  فورچیونر کے ۲ء۸؍ لیٹر ڈیزل انجن سے آراستہ کی جاسکتی ہے۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے اسکے گیئر باکس کے بارے میں کوئی مصدقہ جانکاری نہیں دی گئی ہے۔  ہی لکس فیمیلیر آئی ایم وی ۲؍ پلیٹ فارم پر مبنی ہے جو اِنووا کرسٹا اور فورچیونر کو بھی تیار کرتا ہے۔ تو انجن ، گیئر باکس، فور وہیل ڈرائیو سسٹم اور سسپینشن  و دیگر پارٹس شیئر کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK