رواں سال کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ پہلی موٹر سائیکل کئی نئے فیچرس سے لیس کی گئی ہے، یہ پرکشش،تیزطرار اور طاقتور بھی ہے
EPAPER
Updated: March 13, 2021, 12:27 PM IST
|
Vinit Singh
رواں سال کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ پہلی موٹر سائیکل کئی نئے فیچرس سے لیس کی گئی ہے، یہ پرکشش،تیزطرار اور طاقتور بھی ہے ٹی وی ایس اپاچے ہمیشہ سے ہی ہلکی، تیز رفتار اورپرلطف سواری رہی ہے۔ اب کچھ نئے اضافوں کیساتھ یہ موٹر سائیکل اپنے سیگمنٹ میں ایک درجہ اوپر پہنچ گئی ہے۔ جی ہاں ، اب ۲۰۲۱ء کے لئے نئی ٹی وی ایس اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی ، ایڈجسٹ ایبل سسپینشن ، ایڈجسٹ ایبل بریک اور کلچ لیورچ کے علاوہ ۳؍ رائیڈنگ موڈس کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
خاص فیچرس یہ ہیں
ٹی وی ایس اپاچے میں اب سیگمنٹ فرسٹ فیچرس شامل کئے گئے ہیں۔ اس موٹر سائیکل کا ڈیزائن دیکھیں تو یہ جارح اور دیدہ زیب نظر آتا ہے۔ نیا میٹ بلیو کلر اور گرافک اس پر خوب جچ رہا ہے۔ یہ موٹر سائیکل ون میک چمپئن شپ ریس بائیک سے متاثر ہے۔ موٹر سائیکل میں کمپنی نے ٹی وی ایس اسمارٹ کنیکٹ بلیوٹوتھ کنکٹی ویٹی بھی دی ہے، جس میں آپ ریس ٹیلی میٹری، نیوی گیشن اسسٹ، کریش الرٹ،ایس ایم ایس بھی دیکھ سکتے ہیں۔ سیگمنٹ فرسٹ فیچرس کی بات کریں تو کمپنی نےاس میں ایڈجسٹ ایبل بریک ا ور کلچ لیورس دئیے ہیں جنہیں آپ اپنے ہاتھ کے حساب سے ۳؍ طریقوں سے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ اگلے حصے میں شوا کے ایڈجسٹ ایبل سسپنشن ہیں جو ’پری لوڈ‘ ہیں اور انہیں آپ بائیک سواری کیلئے اپنے قد کے حساب سے موافق کرسکتے ہیں اور اس کے لئے فقط ایک سکے کی ضرورت ہوگی۔ ۱۶؍ ایکسس میں آپ اسے ’ہارڈ‘ سے ’سافٹ‘ کا سیٹ اَپ کرسکتے ہیں، تاکہ ’کارنرنگ‘ کرتے وقت یا پھر اوبڑ کھابڑ سڑکوں پر بھی آپ کو بہتر رائیڈ مل سکے۔ تاہم پچھلے مونو شاک کی سیٹنگ کرنا تھوڑا سا مشکل ہے کیونکہ اس میں آپ کو سائیڈ پینل نکالنے پڑیں گے۔ دھیان رہے کہ سسپنشن کی سیٹنگ ٹھیک رکھنی ضروری ہے ورنہ بائیک شاید اسٹیبل نہ رہے۔
رائیڈنگ موڈس
اس میں ۳؍ رائیڈنگ موڈزاسپورٹ، اَربن اور رین موجود ہیں اور تینوں کو رائیڈنگ کرتے ہوئے استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن تھروٹل کو بند کرنا پڑے گا۔ صرف اسپورٹ موڈ پر یہ بائیک ۹؍ہزار آر پی ایم پر ۲۰ء۵۴؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۷۲۵۰؍ آر پی ایم پر ۱۷ء۲۷؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ اسپورٹ موڈ پر اس بائیک کی ٹاپ اسپیڈ ۱۲۷؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ رین اور اربن موڈ پر پاور اور ٹورک کم ہوکر ۱۷؍ بی ایچ پی اور ۱۶ء۵۱؍ این ایم کا ہوجاتا ہے اور اس میںٹاپ اسپیڈ ۱۰۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ رہتی ہے۔ کم رفتار میں رائیڈنگ موڈ میں آپ کو کوئی فرق نہیں دکھائی دے گا۔ رفتار تیز کرتے ہو تو آپ کو اسپورٹ موڈ کی کارکردگی بہتر معلوم ہوگی۔ اربن اور رین موڈ پر ریوز ۸؍ہزار آرپی ایم پر محدود رہتا ہے اور اسپورٹ موڈ پر ۹؍ہزار آرپی ایم تک روڈ لائن رہتی ہے۔ الگ الگ رائیڈنگ موڈزاے بی ایس کی کارکردگی کو بھی بدل دیتے ہیں۔ رین موڈ پر اے بی ایس سب سے بہتر کام کرتا ہے۔ اربن پر تھوڑا کم اور اسپورٹ موڈ پر سب سے کم اے بی ایس کام کرتا ہے۔ بریکنگ بھی اثردار اور تیز ہے اور آپ کو بہتر توازن بھی دیتی ہے۔ پچھلے حصے میں ٹی وی ایس یور گرپ ریڈیل ٹائر کےباعث سڑک پر بائیک کی گرفت مضبوط رہتی ہے۔
انجن کی کارکردگی
انجن کی بات کریں تو اس موٹر سائیکل میں دیا گیا ۱۹۷ء۷۵؍ سی سی کا سنگل سلنڈر انجن ۶؍ہزار آر پی ایم تک کافی ریفائنڈ اور اسموتھ لگتا ہے۔ پر جیسے ہی اسے تھوڑا اوپر لے جاتے ہیں تو ہینڈ ل بار اور فٹ پیگس پر ہلکا وائبریشن ہونے لگتا ہے۔ شہر میں چلانے کے دوران بائیک کافی زبردست ہے اور ٹریفک میں تو آپ اسے کہیں سے بھی نکال سکتے ہیں۔ گلائیڈ تھرو ٹیکنالوجی کے باعث بائیک بغیر ایکسلریٹ کئے کلچ چھوڑ کر بھی دھیمی رفتار سے ٹریفک سے نکال سکتے ہیں۔ ۵؍ گیئرس ہیں اس لئے ہائی وے پر تیز رفتاری سے چلاتے وقت آپ کو چھٹے گیئر کی کمی محسوس ہوتی ہے ، اگر یہ ہوتا تو کارکردگی مزید ہموار ہوسکتی تھی۔
ٹی وی ایس اپاچے ۲۰۰؍ فور وی کی قیمت ۱ء۳۳؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) ہے اتنے سارے فیچرس اور ٹیکنالوجی کیساتھ یہ موٹر سائیکل واقعی میں ’ویلیو فار منی‘ ہے اور ہمیں یہ ۲۰۰؍ سیگمنٹ میں واقعی کافی پسند آئی ہے۔
دھیان رہے کہ کمپنی نے اپنی ٹی وی ایس اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی اور ٹی وی ایس اپاچے آر آر ۳۱۰؍ خریدنےو الوں کیلئے ایک ٹی وی ایس ارائیو اپلی کیشن بھی لانچ کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ ان دونوں بائیک آگیومنٹیڈ ریالٹی پر مبنی پلیس کرسکتے ہیں ، ریل بائیک کو اسکین کرسکتے ہو اور نان اے آر ڈیوائسیز پر تھری ڈی موڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔