• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انوکھے کچن گیجیٹس جو آپ کے بڑے کام آئیں گے اور آپ کے کچن کو ’اسمارٹ‘ بنائیں گے!

Updated: October 09, 2024, 2:36 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

 جب سب کچھ ’اسمارٹ‘ہورہا ہے تو پھر بھلا آپ کاکچن کیسےپیچھے رہے۔ اب آپ کہیں  گی کہ بھلا یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ تو اس کام میں آپ کی مدد کریں  گے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 جب سب کچھ ’اسمارٹ‘ہورہا ہے تو پھر بھلا آپ کاکچن کیسےپیچھے رہے۔ اب آپ کہیں  گی کہ بھلا یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ تو اس کام میں آپ کی مدد کریں  گے۔ اس مضمون میں  ایسے کچھ سازو سامان اور آلات کے متعلق معلومات فراہم کررہے ہیں جو آپ کے کچن کو اسمارٹ اور آپ کو ’فاسٹ‘ بنائیں  گے۔ ہم ان کے ’انگریزی‘نام بھی دے رہے ہیں  تاکہ انہیں تلاش کرنے میں آسانی ہو۔ 

(۱) فنگرپروٹیکٹر:اگر آپ کو کچن میں چاقو / چھری استعمال کرتے وقت ڈر لگتا ہے ؟ تو آپ اس انوکھے گیجیٹ کو خرید لیں اور اسے ’نَکل رِنگ‘ کی طرح پہن لیں۔ اس کے بعد بے فکر ہوکر سبزی اور پھل کاٹیں۔ 


(۲) سلیکان میٹ:اگر آپ کو آٹا گوندھنے یا سبزی کاٹنے کے بعد ’چوپنگ بورڈ‘ یا بڑی پرات کو دھونے میں مشکل آتی ہے تو یہ ’نان اسٹک سلیکان میٹ‘ آپ کے کئی مسئلوں  کو حل کردے گی۔ اس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ فولڈیبل ہے اسے آپ کہیں  بھی آسانی سے لے جاسکتے ہیں۔ 


(۳) کورن کوب اسٹرپر: بھُٹّا کھانا کسے پسند نہیں  ہے، بھُنے ہوئے بھُٹّے کے دانوں  کو نکال کر کھانے کا اپنا الگ مزہ ہے۔ لیکن کبھی کبھی یہ مزہ کرکرا ہوجاتا ہے، جب آپ دانتوں سے دانے نکالتے ہیں  اور دانے، دانتوں  میں  پھنس جاتے ہیں۔ کارن کوب اسٹرپرسے آپ کا یہ کام آسان ہوجاتا ہے۔ 


(۴)ملٹی فنکشنل کٹرڈائسر: سبزیوں  کو کاٹنے میں یہ کٹر-ڈائسر آپ کے بڑے کام آئے گا۔ یہ چھوٹا سا ڈھکن والا ڈبّہ سبزیوں ، پھلوں اور حتیٰ کہ ابلے انڈے اور گوشت کو کاٹنے میں بھی آپ کا وقت اور توانائی بچائےگا۔ 


(۵) مینوئل جُوسر: آج کل لوگ اپنی صحت کے تئیں پہلے کے مقابلے زیادہ محتاط ہوگئے ہیں۔ آ پ کی صحت کو بہتر بنانے میں  پھلوں  کا شربت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ مینوئل جُوسر نہ صرف بے حد اثر دار ہے بلکہ اس کی دیکھ ریکھ پر انتہائی معمولی خرچ آتا ہے۔ 


(۶)  ایگ وہائٹ سیپریٹر: کچھ پکوان ایسے ہوتے ہیں جن میں انڈے کی زردی یا پھر انڈے کی سفیدی کی ضرورت ہے، ایسے میں ان دونوں  کو علاحدہ کرنے کے لئے ہمیں چمچ یا دوسری چیزوں  کا استعمال کرتےہیں۔ تاہم پھر بھی یہ کام خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے ’ایگ وہائٹ سیپریٹر‘ بڑا کارآمد آلہ ہے۔ 


(۷) گارلک مِنسر: لہسن کا پیسٹ ہر کھانے میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن لہسن کو چھیلنا اور پھر اسے پیسنا محنت طلب کام ہوتا ہے۔ یہ کام ’گارلک مِنسر‘سے منٹوں  میں  ہوسکتا ہے۔ 


(۸) اِسٹیم باسکیٹ: اگر آپ اُبلی ہوئی سبزیاں  کھانا چاہتے ہیں یا پکوان میں استعمال کرنے کیلئے سبزیوں کو اسموتھ کرنا چاہتے ہیں  تو یہ آلہ آپ کے بڑے کام آسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK