ہمارے جسم کو صحتمند رہنے اور درست طریقے سے کام کرنے کے لئے مختلف وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وٹامنز انسان کو بیماریوں سے لڑنے، ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے اور چست و درست کرنے میں مدد کرتے ہیں اور یہ سب کچھ متوازن غذا سے ممکن ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 16, 2025, 11:55 AM IST
|
Odhani Desk
ہمارے جسم کو صحتمند رہنے اور درست طریقے سے کام کرنے کے لئے مختلف وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وٹامنز انسان کو بیماریوں سے لڑنے، ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے اور چست و درست کرنے میں مدد کرتے ہیں اور یہ سب کچھ متوازن غذا سے ممکن ہوتا ہے۔ ہمارے جسم کو صحتمند رہنے اور درست طریقے سے کام کرنے کے لئے مختلف وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وٹامنز انسان کو بیماریوں سے لڑنے، ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے اور چست و درست کرنے میں مدد کرتے ہیں اور یہ سب کچھ متوازن غذا سے ممکن ہوتا ہے۔ جب وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تب وٹامنز کے سپلیمنٹ کے ذریعہ اس کمی کو پورا کیا جاتا ہے۔ چونکہ وٹامنز کے سپلیمنٹ دواؤں کی طرح ہوتے ہیں اس لئے انہیں صحیح وقت اور طریقے سے استعمال کرنا چاہئے۔ اس بارے میں یہاں رہنمائی کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق وٹامنز انسانی جسم میں جا کر مختلف اوقات میں مختلف طریقوں سے افادیت پہنچاتے ہیں، کچھ وٹامنز کھانے سے قبل، کھانے کے بعد، نہار منہ یا کھانے کے دوران لئے جاتے ہیں۔ ہر وٹامن کا انسانی جسم پر اثر انداز ہونے کا اپنا ایک طریقہ ہوتا ہے اس لئے وٹامن کے سپلیمنٹ استعمال کرنے سے قبل اس کی پوری معلومات ضرور حاصل کریں اور اپنا علاج خود نہ کریں۔
وٹامن سی
یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹس ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ اس سپلیمنٹ کو صبح کھانا چاہئے، اس وقت جسم سب سے زیادہ فعال رہتا ہے۔ وٹامن سی کو ناشتے کے بعد کھانے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
وٹامن ڈی
ہڈیوں کو صحتمند بنانے میں معاون ہے۔ وٹامن ڈی دوپہر میں کھانا چاہئے۔ زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ آپ سورج کی روشنی میں کچھ وقت گزارنے کے بعد ہی وٹامن ڈی کی گولی کھائیں۔
وٹامن بی
یہ وٹامن جسم کو چست و درست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اسے صبح کھانا چاہئے، چونکہ اس وقت جسم سب سے زیادہ فعال رہتا ہے۔
وٹامن ای
یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کو صحتمند بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اسے رات کے وقت استعمال کرنا چاہئے جب جسم آرام کر رہا ہوتا ہے۔
اومیگا تھری
یہ ضروری چکنائی ہے، خاص طور پر دل کی صحت کے لئے۔ اومیگاتھری کو دوپہر کے کھانے کے بعد استعمال کرنا چاہئے۔
سپلیمنٹس لینے کا صحیح طریقہ
وٹامن سپلیمنٹس لینے کا طریقہ ان کی اقسام اور جسم کی ضرورت پر منحصر کرتا ہے۔
ناشتے یا کھانے کے بعد: وٹامن سپلیمنٹس کو ناشتے یا کھانے کے بعد کھانا چاہئے کیونکہ کھانے میں موجود چکنائی اور ریشے سپلیمنٹس کو جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
پانی کے ساتھ: سپلیمنٹس کو پانی کے ساتھ کھانے سے بھی ان کی افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ پانی میں وٹامن گھل کر جسم میں بآسانی جذب ہوجاتے ہیں۔
دورانیے کی اہمیت: وٹامن سپلیمنٹس کو پابندی سے لینا ضروری ہے تاکہ ان کا پورا فائدہ مل سکے۔ اس لئے انہیں ڈاکٹر کی صلاح کے مطابق پابندی سے کھانا چاہئے۔
چند اہم باتیں
ہمیشہ ڈاکٹر کی صلاح ہی سے وٹامن سپلیمنٹس استعمال کریں، کیونکہ وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ آپ کے جسم کو کون سا سپلیمنٹ درکار ہے۔
وٹامن سپلیمنٹ کو صحیح طریقے سے جیسے کہ کھانے کے ساتھ یا بعد میں لیں۔
سپلیمنٹس کو زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے جسم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آپ کو جتنی مقدار میں اور جتنے وقفے تک سپلیمنٹس لینے کو کہا گیا ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔