Inquilab Logo

ویوو نے طاقتور مین کیمرے سے لیس فون وائے۷۴؍ ایس متعارف کرایا

Updated: November 24, 2021, 1:29 PM IST | Agency

ویوو نے ایک نیا اسمارٹ فون وائے۷۴؍ ایس متعارف کرا دیا ہے جو بنیادی طور پر کچھ عرصے پہلے پیش کیا گیا وائے۷۶؍ ایس ہی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ویوو نے ایک نیا اسمارٹ فون وائے۷۴؍ ایس متعارف کرا دیا ہے جو بنیادی طور پر کچھ عرصے پہلے پیش کیا گیا وائے۷۶؍ ایس ہی ہے۔ دونوں فونز کا صرف ڈیزائن ہی ایک نہیں بلکہ فیچرز بھی ایک جیسے ہیں۔ یہ۵؍جی فون ہے جس کی وجہ اس میں موجود میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی۸۱۰؍ پروسیسر ہے۔ وائے۷۴؍ایس میں۸؍جی بی ایل پی ڈی ڈی آر۴؍ ایکس ریم اور۲۵۶؍ جی بی یو ایف ایس۲ء۲؍ اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ویوو کا یہ فون۶ء۵۸؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں ریفریش ریٹ تو۶۰؍ ہرٹز ہی ہے مگر ٹچ سیمپلنگ ریٹ۱۸۰؍ ہرٹز ہے۔ اسکرین پر۸؍میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس۱ء۰؍سے کیا گیا ہے۔ فون کی ایک خاص بات۴۱۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ۴۴؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔دیگر فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، ہیڈ فون جیک اور فنگرپرنٹ اسکینر قابل ذکر ہیں۔ فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔ فون کا مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۲؍ میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔وائے۷۴؍ ایس کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لئے  پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت۲۳۰۰؍چینی یوآن(کم و بیش۲۶؍ہزار ۷۹۳؍ روپے ) ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK