• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مائنڈ فل ایٹنگ کیا ہے؟ اس کے کیا فائدے ہیں؟

Updated: December 23, 2024, 12:55 PM IST | Mumbai

کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوالے کو مناسب طریقے سے چبانا اور غذا سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھانا صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟ اسے ’مائنڈ فل ایٹنگ‘ کہا جاتا ہے۔

Mindful eating helps with weight control. Photo: INN.
مائنڈ فل ایٹنگ وزن کنٹرول میں مدد کرتی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوالے کو مناسب طریقے سے چبانا اور غذا سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھانا صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟ اسے ’مائنڈ فل ایٹنگ‘ کہا جاتا ہے، جس کے تحت جسمانی بھوک اور پیٹ بھرنے کے اشارہ کو سننا اور غذا سے لطف اندوز ہونے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
آسان الفاظ میں اس مشق کا مقصد جسم کو غذائیت پہنچانے سے زیادہ کھانے کو پرلطف ایونٹ بنانا ہوتا ہے۔ اور اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے آپ چاہے کچھ بھی کھائیں، جسمانی وزن کو کم رکھ سکتے ہیں یا موٹاپے سے نجات پاسکتے ہیں، جو اس کا سب سے بڑا فائدہ ہے۔ یعنی جب آپ جسمانی ردعمل کے مطابق غذا کا استعمال کرتے ہیں، چاہے وہ کچھ بھی ہو، وہ صحت کیلئے فائدہ مند ہی ثابت ہوتی ہے۔
غذا کو پرلطف تجربہ بنائیں
جب آپ کھانے کے ذائقے، ساخت اور مختلف پہلوؤں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تو ذہنی تناؤ اور مشکلات کو بھی کچھ دیر کے لئے بھول جاتے ہیں، اپنی غذا کو آہستگی سے چبائیں اور ذہنی طور پر اس عمل کو تسلیم کرنے کی عادت ڈالیں۔
غذا کا منفی یا مثبت اثر
کسی بھی غذا کو کھائے بغیر اس بات کا فیصلہ کرنا کہ اسے کھانے سے مجھے کوئی تکلیف پہنچے گی، غلط طریقہ ہے۔ اپنی اس عادت کو تبدیل کریں۔
اپنے جسم کے احساسات پر توجہ مرکوز کریں
محسوس کریں کہ جسم آپ سے کیا تقاضا کر رہا ہے یعنی دوپہر کو کھانے کے دوران جسم رکنے کا کہہ رہا ہے تو رک جائیں، ایک گھنٹے بعد اسے غذا کی طلب ہورہی ہے تو پھر کھالیں۔
جیسا دل کرے ویسے کھائیں
کھانا جس طرح چاہیں کھائیں اور اس پر افسوس نہ کریں۔ ماہرین کے مطابق ہمارا شعور ہمارے عمل کا ہر وقت جائزہ لیتا رہتا ہے اور مستقبل میں درست فیصلے کرنے میں مدد دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK