Inquilab Logo

پی ایم ینگ اچیورس اسکالرشپ ایوارڈاسکیم فار وائبرنٹ انڈیا ،کیا ہے؟

Updated: January 19, 2023, 12:31 PM IST | Aamir Ansari | MUMBAI

گورنمنٹ آف انڈیا نے دسویں جماعت میں نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان کو ختم کر دیا ہے اسی طرح کشور ویگیانک پروتھساہن یوجنا بھی ختم کر دی گئی ہے ۔

Preparing for this exam now for the next academic year will be extremely helpful; Photo: INN
اگلے تعلیمی سال کے لئے اس امتحان کی ابھی سے تیاری بے حد مددگار ہوگی; تصویر:آئی این این

 گورنمنٹ آف انڈیا نے دسویں جماعت میں نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان کو ختم کر دیا ہے اسی طرح کشور ویگیانک پروتھساہن یوجنا بھی ختم کر دی گئی ہے ۔ان کی جگہ ایک  نیا اسکالر شپ امتحان’ینگ اچیورس اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم فار وائبرنٹ انڈیا‘  ۲۰۲۲ءسے شروع کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے بہت ہی کم طلبا نے شرکت کی اور کامیاب ہوئے ۔ اگلے تعلیمی سال کے لئے  اس امتحان کو ابھی سے ٹارگیٹ کرنا ضروری ہے ۔اس کی مکمل تیاری ، نصاب ،امتحا ن کا طریقہ ،امتحان کی نوعیت اور دیگر تفصیلات سے ابھی سے متعارف کرنا ضروری ہے تاکہ ہمارے اداروں میں ان طلبا کی رہنمائی قبل از وقت ہو سکے۔ 
ینگ اچیورس اسکالرشپ 
 اس کا پورا نام ’پی ایم ینگ اچیور اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم‘  ہے۔ یہ سینٹرل گورنمنٹ کی ایک ایسی اسکیم ہے جس کے ذریعے اوبی سی، ای بی سی اور ڈی نوٹیفائیڈ ٹرائبلس  جماعتوں میں شامل طلبا کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ اس سیکٹر کے طلبا کو اعلیٰ درجے کی اسکولی تعلیم فراہم کرنے کیلئے   یہ اسکیم بہت بہتر ثابت ہوگی۔ اس کا پہلا امتحان گزشتہ سال ۲۰۲۲ء میں ہوا ۔
  طلبہ کو اس اسکیم کے تحت اسکالرشپ صرف ہندوستان میں پڑھائی کیلئے  دستیاب ہوگی ایسے طلبا جو کسی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے  میں مقیم ہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں ، اعلی درجے کا پبلک  اسکول (مرکزی/ریاست/مقامی ادارہ)  یاسرکاری  امداد یافتہ اسکول یا نجی اسکول  ہوسکتا ہے۔ 
اسکالرشپ دو سطحوں پر دی جائے گی۔  ان امیدواروں کیلئے جو کلاس نویں میں ہیں۔ان امیدواروں کیلئے  جو گیارہویں میں ہیں ۔ اس میں ایوارڈ کیلئےامیدواروں کے انتخاب کیلئے  ایک امتحان منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
یسسوی امتحان
 حکومت ہند کی  منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کے تحت چلنے والے ڈپارٹمنٹ آ ف سوشیل جسٹس اینڈ ایمپاورمنٹ  یسسوی  داخلہ امتحان  منعقد کرنے کی ذمہ داری نیشنل ٹیسٹنگ ایجینسی ( این ٹی اے ) کو دی ہے ۔ 
  YASASVI ENTRANCE  TEST : یسسوی انٹرنس ٹیسٹ :  اس امتحان کو ’’ وائے ای ٹی انٹرنس امتحان ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 
تعلیمی سال ۲۴۔۲۰۲۳ کیلئے  یہ امتحان ستمبر ۲۰۲۳ء میں منعقد کیا جائے گا جو طلبا اگلے تعلیمی سال میں جماعت نویں اور گیارہویں میں ہوں گے   ( یہ طلبا امسال ابھی آٹھویں اور دسویں میں زیرِتعلیم ہوں گے)
وائی ای ٹی ٹیسٹ کیا ہے؟
 یہ ٹیسٹ ایک آبجیکٹیو قسم کا ٹیسٹ ہے جس میں سوال کے ساتھ کثیر متبادل جوابات دیئے جائیں گے۔چار متبادل میں سے ایک صحیح جواب ہوگا ۔
اس امتحان میں کون شریک ہوسکتا ہے؟
طالب علم ہندوستانی شہری ہونا چاہئے۔
اوبی سی( نان کریمی لیئر ) یا ای بی سی  یا ڈی نوٹیفائیڈ ٹرائیبل ( ڈی این ٹی)  کیٹگری کے امیدوار وں کے لیے یہ اسکالر شپ ہوگی۔
 نویں جماعت (اگلے تعلیمی سال ۲۴۔۲۰۲۳) کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کی پیدائش ہونی چاہیے۔یکم اپریل ۲۰۰۷  تا ۳۱، مارچ ۲۰۱۱ کے درمیان ( دونو ں دن شامل کرکے) 
گیارہویںجماعت (اگلے تعلیمی سال ۲۴۔۲۰۲۳ء)کیلئے  درخواست دینے والے امیدوار کی پیدائش ہونی چاہیے۔ یکم اپریل ۲۰۰۵ء  سے ۳۱؍مارچ ۲۰۰۹ءکے درمیان (دونوں دن شامل کرکے)
درخواست گزار کے والدین یا سرپرست کی سالانہ آمدنی  ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔تعلیمی سال ۲۳۔۲۰۲۲ء میں آٹھویں اور دسویں میں تعلیم حاصل کررہا ہو اور کامیاب ہو ۔
امتحان کب ہوتا ہے؟
 یہ امتحان ستمبر ۲۰۲۳ء  میں منعقد کیا جائے گا۔ متحان کے لیے درکار وقت تین گھنٹوں پر مشتمل ہوگا، دوپہر ۲؍سے شام ۵؍بجے کے درمیان ۔دونوں جماعتوں کے لیے امتحان ایک ہی دن منعقد کیا جاتا ہے۔ 
امتحان کی نوعیت
اس امتحان کےپرچہ میں چار حصے ہوں گے۔
پہلا حصہ : علم ریاضی : کل ۳۰؍ سوال ہر سوال کے لئے  ۴؍ مارکس کل نمبر ۱۲۰ 
دوسرا حصہ : سائنس :  کل بیس سوال ہر سوال کے لیے چار مارکس کل نمبر ۸۰
تیسرا حصہ : سماجی سائنس : کل پچیس سوالات ہر سوال کے لیے چار نمبر کل مارکس ۱۰۰
چوتھا حصہ :جنرل نالج  : کل پچیس سوالات ہر سوال کے لیے چار نمبر کل مارکس ۱۰۰
اس طرح کل  ۱۰۰ سوالات ، ۴۰۰ مارکس کے لیے پرچہ لیا جائے گا۔ 
سوالیہ پرچہ ہندی اور انگریزی ان دو زبان میں ہوگا۔ سوالات کے جواب غلط ہونے پر کوئی منفی مارکنگ کا نظام نہیں ہے ۔
nیہ امتحان کمپوٹر بیسڈ ٹیسٹ ہوگا ۔ سی مختصر میں سی بی ٹی کہا جاتا ہے۔
امتحان کے مراکز
  کل ہند سطح کے اس امتحان میں ملک بھر میں ۷۵؍ سے زیادہ مراکز ہوں گے ، جن میں ریاست مہاراشٹر میں ممبئی ، ناگپور، ناندیڑ ، دھولیہ اور کولہا پور میں سینٹر س ہوں گے۔ 
امتحان کیلئے ویب سائٹ :    
www.yet.nta.ac.in
اسکالرشپ کی رقم
 نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ملک بھر میں ۱۵؍ ہزار اسکالر شپس  جس کی رقم سالانہ۷۵؍ہزار  تا ایک لاکھ ۲۵؍ہزار ہے۔  
امتحان کا نصاب
 اس امتحان کی تیاری کے لیے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کا مطالعہ کیا جانا ضروری ہے۔ سوالیہ پرچہ میں مشکل حصہ صرف جنرل نالج والا ہے کیوں کہ باقی تینوں حصہ نصاب پر مشتمل ہے جس کی تیاری کرنا آسان ہے۔ اسکالر شپ کی رقم کی کافی زیادہ ہے اور تعداد بھی کافی ہے اس لیے بہتر کارکردگی اور ٹارگیٹ کےساتھ اس امتحان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ 
 قابل ذکر ہے کہ اس امتحان میں آکولہ و اطراف کے علاقوں کے کچھ اداروں کے طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے جن کی تیاری شکیل انجینئر صاحب کے ذریعے کی گئی تھی مزید تفصیلات کےلیے ان سے رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔ شکیل انجینئر : 9881336151 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK