ہر دور میں فیشن کے نئے انداز اور تقاضے ہوتے ہیں۔ میک اپ میں بھی جدت گزرتے وقت کے ساتھ آئی ہے، کیونکہ یہ بھی فیشن کا حصہ ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 2:04 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
ہر دور میں فیشن کے نئے انداز اور تقاضے ہوتے ہیں۔ میک اپ میں بھی جدت گزرتے وقت کے ساتھ آئی ہے، کیونکہ یہ بھی فیشن کا حصہ ہوتا ہے۔
ہر دور میں فیشن کے نئے انداز اور تقاضے ہوتے ہیں۔ میک اپ میں بھی جدت گزرتے وقت کے ساتھ آئی ہے، کیونکہ یہ بھی فیشن کا حصہ ہوتا ہے۔ میک اپ کے جدید رجحانات میں ماضی کے انداز بھی پوشیدہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لپ اسٹک چاہے کتنی ہی مہنگی اور خوبصورت شیڈ کی ہو، اس وقت تک اچھی نہیں لگتی جب تک چند بنیادی اصولوں کا خیال نہ رکھا جائے۔ مثلاً ہمیشہ اپنے ہونٹ نم رکھیں۔ خشک ہونٹوں پر لپ اسٹک پپڑیوں کی صورت میں جم جاتی ہے۔ اپنے ہونٹوں کو نیم گرم پانی سے تر کرنے کے بعد نرم برش سے ہلکے ہلکے مساج کریں، تاکہ مردہ کھال نکل جائے اور لپ اسٹک آرام سے لگ سکے۔ جہاں تک ممکن ہو لپ اسٹک لگانے کیلئے برش استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف رنگ خوبصورت لگتا ہے بلکہ یہ دیرپا بھی رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آپ اپنی شخصیت کو ہر رنگ میں اور ہر انداز میں ڈھال سکتی ہیں۔ صرف اپنے نقوش کو ابھارنے کے لئے ایسا میک اپ کریں جو انہیں مزید دلکش بنا دے۔ نمی والی گلوس کی لپ اسٹک استعمال کریں۔ آپ چاہیں تو سادہ ہلکے رنگ کی لپ اسٹک پر گلوس کے اوپر بھی لگا سکتی ہیں جو گھنٹوں تازہ رہتی ہے۔ لپ لائنر استعمال کریں کیونکہ یہ لپ اسٹک کیلئے رکاوٹ کا کام کرتی ہے مگر لپ لائنر کو لپ اسٹک کیساتھ مہارت سے بلینڈ کرلیں ورنہ یوں محسوس ہوگا کہ آپ کے ہونٹوں کے گرد سرحدی لائن کھنچی ہوئی ہے۔ اپنے کپڑوں کے رنگ کے بجائے لپ اسٹک کے شیڈ اپنی جلد کے مطابق منتخب کریں۔
بلش لگانے کا مطلب ہوتا ہے چہرے کی بناوٹ کو نمایاں کرنا۔ اس میں کئی خوبیاں ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے چہرے کو رنگ بھی دیتا ہے اور گالوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ سرخ بھی کرتا ہے۔ چیک بون یعنی گالوں کی ہڈیوں کو بھی ابھارتا ہے۔ اگر ہڈی زیادہ نمایاں ہو تو اسے کم کرتا ہے اور جلد کو ہموار کردیتا ہے۔ اسے آپ گول چہرے کو قدرے لمبا کرنے کیلئے بھی لگا سکتی ہیں۔ اس سے آپ مختلف شیڈز تخلیق کرکے گالوں کے حسن کو شوخ یا سادہ کرسکتی ہیں۔ بلش کے تین بنیادی شیڈز ہوتے ہیں۔ آڑو پر موجود سرخی والا کلر، گلابی اور براؤن بہتر ہوگا کہ آپ قدرتی رنگوں کا استعمال کریں۔ بلش بازار میں کمپیکٹ یا کریم کی شکل کے علاوہ پاؤڈر کی شکل میں بھی دستیاب ہے اور اس شکل میں اس کا استعمال بہت آسان ہوتا ہے۔ کریم بلش خشک جلد کے لئے بہترین ہے کیونکہ اس میں تیل ہوتا ہے جو موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔
بلش لگانے کا مناسب وقت وہ ہوتا ہے جب آپ فاؤنڈیشن لگا چکی ہوں۔ اس کو لگاکر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ رنگوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں اور اسے لگانے کیلئے ایک اچھے برش کا استعمال کریں۔ اس کو بلینڈ کرنا ہی کمال ہے اور تب ہی آپ کو نیچرل لک بھی ملے گا۔ ایک بات ہر طرح کی مصنوعات کے استعمال کے حوالے سے ذہن نشیں کرلیں کہ جو بھی چیز لگائیں، قدرتی روشنی میں لگائیں، تاکہ آپ کو پتا چلے کہ آپ کا میک اپ کیسا لگ رہا ہے۔