عورت وہ لفظ ہے جو عزت و حرمت سے آگاہ کرواتا ہے۔ سماجی، معاشی، سیاسی اور تعلیمی شعبوں میں حاصل کی جانے والی کامیابی کو سراہنے کے لئے ۸؍ مارچ کو یوم خواتین منایا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 1:40 PM IST | Farheen Anjum | Amravati, Maharashtra
عورت وہ لفظ ہے جو عزت و حرمت سے آگاہ کرواتا ہے۔ سماجی، معاشی، سیاسی اور تعلیمی شعبوں میں حاصل کی جانے والی کامیابی کو سراہنے کے لئے ۸؍ مارچ کو یوم خواتین منایا جاتا ہے۔
عورت وہ لفظ ہے جو عزت و حرمت سے آگاہ کرواتا ہے۔ سماجی، معاشی، سیاسی اور تعلیمی شعبوں میں حاصل کی جانے والی کامیابی کو سراہنے کے لئے ۸؍ مارچ کو یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ حضورؐ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی تعلیم و تربیت پر توجہ فرماتے تھے۔ آپؐ کی ازواج مطہرات آپؐ سے دین و دنیا کی باتیں سیکھتیں اور دیگر صحابیات کو آگاہ کرتیں، تعلیم سیکھنے کی تاکید کرتیں۔ حضرت فاطمہؐ اور حضرت عائشہؓ کی زندگی اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ قرآن پاک کی لاتعداد آیتیں اور بے شمار احادیث سے اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اسلام نے پوری دنیا کے سامنے حقوق نسواں کا حسین تصور پیش کیا ہے۔
مرد کی تعلیم فرد کی تعلیم ہے جبکہ عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے۔ عورت بیٹی ہے تو رحمت ہے۔ عورت اگر تعلیم یافتہ ہو تو اپنے بچوں کی پرورش اچھی طرح کرسکتی ہے۔ عورت اللہ کی بڑی نعمت ہے۔ صنف نازک کہلانے والی یہ مخلوق اپنے آہنی ارادوں اور انقلابی عزم و ہمت کا پیکر ہونے کے باوجود مشفق اور مہربان ہوتی ہے۔ جن اقوام نے اپنی خواتین کو معزز جان کر ان کا احترام کئے ان کے حقوق کی پاسداری کی ان کے نام افق کی بلندیوں تک پہنچے۔
ایک انمول جہاں ہوں میں
اپنی راہ کی ہر مشکل کو کرسکتی آساں ہوں میں
مادر بھی میں دختر بھی میں!