اکثر خواتین سجتے سنورتے وقت کچھ بنیادی غلطیاں کرتی ہیں ایسی عورتیں یا تو روزانہ اپنے بال نہیں دھوتیں یا پھر اپنے بالوں کو نرم بنانے اور ان کا گھنگھریلا پن ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ کنڈیشنر کا استعمال کرتی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 29, 2025, 3:57 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
اکثر خواتین سجتے سنورتے وقت کچھ بنیادی غلطیاں کرتی ہیں ایسی عورتیں یا تو روزانہ اپنے بال نہیں دھوتیں یا پھر اپنے بالوں کو نرم بنانے اور ان کا گھنگھریلا پن ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ کنڈیشنر کا استعمال کرتی ہیں۔
اکثر خواتین سجتے سنورتے وقت کچھ بنیادی غلطیاں کرتی ہیں ایسی عورتیں یا تو روزانہ اپنے بال نہیں دھوتیں یا پھر اپنے بالوں کو نرم بنانے اور ان کا گھنگھریلا پن ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ کنڈیشنر کا استعمال کرتی ہیں۔ کچھ عورتیں اپنا ہیئر برش اور میک اپ برش نہیں دھوتیں۔ یہ وہ غلطیاں ہیں جو دیکھنے میں اتنی اہمیت کی حامل نہیں ہیں، لیکن اتنی اہم ضرور ہیں کہ ان سے آپ کی جلد اور بال متاثر ہوسکتے ہیں۔ ذیل میں چند نکات درج ہیں ذرا ان پر غور کریں:
اپنے تمام برش صاف رکھیں: برش کا دھونا انہیں کاموں میں سے ایک ہے جو آپ کو کرنا چاہئے، لیکن ان کیلئے کسی تردد کی ضرورت نہیں، اگر آپ اپنے برشوں کو بہتر طور پر صاف نہیں کرتیں تو بیکٹیریا کو دعوت دے رہی ہیں۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنے تمام برش ضرور صاف کریں۔
ہفتہ میں دو مرتبہ بال دھوئیں: ہر روز بال شیمپو کرنے کی عادت غلط ہے روزانہ بال دھونے کا مطلب ہے کہ آپ بالوں کا قدرتی تیل ختم کر رہی ہیں۔ اس طرح آپ بجائے فائدے کے اُلٹا نقصان کر رہی ہیں۔
زیادہ کنڈیشنر بالوں کیلئے نقصاندہ: کچھ خواتین اپنے بالوں پر کنڈیشنر شیمپو کی طرح ملنے کی عادی ہوتی ہیں، نچلے حصے کے بال نئے اور صحت مند ہوتے ہیں، لہٰذا بالوں کے اوپر والے حصے پر دھیان دینا چاہئے۔
اطمینان سے میک اپ کریں: جب آپ اپنے چہرے پر میک اپ کرنے سے پہلے موئسچرائزر استعمال کرتی ہیں تو اس وقت جلد کو خشک ہونا چاہئے لہٰذا فاؤنڈیشن لگانے سے پہلے کچھ دیر رک جائیں آپ کو میک اپ کے کچھ کاموں میں تیزی سے کام نہیں لینا چاہئے کیونکہ دوران میک اپ کئے جانے والے صبر سے جو نتائج سامنے آتے ہیں وہ کافی بہتر ہوتے ہیں۔
جلد کو سانس لینے کا موقع دیں: کریم آپ کی جلد پر گھنٹوں کام کرتی ہے، لہٰذا پیکٹ پر لکھی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کریم کی کبھی موٹی تہہ جلد پر نہ لگائیں کیونکہ آپ کی جلد کو سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔