ہر کسی کو اپنی عمر کا علم ہوتا ہے کہ کتنی ہے مگر کیا آپ جانتی ہیں کہ آپ کے ذہن کی عمر کیا ہے؟ زیادہ تر خواتین کا جواب نفی میں ہوگا۔ اس مضمون میں ۱۰؍ سوالات پوچھے گئے ہیں۔ ہر سوال کے ساتھ ۳؍ آپشن دیئے گئے ہیں۔ آپ کو کسی ایک متبادل کا انتخاب کرنا ہے۔ آپ کا جواب ہی آپ کی ذہنی عمر بتائے گا!
اپنی ذہنی عمر جاننے کے بعد آپ کو چاہئے کہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں
اس مضمون میں مَیں نے کچھ سوالات جمع کئے ہیں جو آپ کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرسکتے ہیں کہ آپ کا دماغ کیسے کام کرتا ہے یا آپ کی شخصیت نے کس پختگی کی سطح حاصل کی ہے۔ اس ٹیسٹ کا مقصد آپ کی تذلیل یا تعریف کرنا نہیں ہے۔ دراصل یہ ٹیسٹ خواتین کو ان کے اعمال اور زندگی کے فیصلے پر غور کرنے میں مدد کرے گا۔ ہر سوال کے ساتھ ۳؍ آپشن دیئے گئے ہیں۔ آپ کو کسی ایک متبادل کا انتخاب کرنا ہے جو آپ کے رویے کے مطابق ہو:
(۱) فرض کیجئے آپ انعام میں دس لاکھ روپے جیت جاتی ہیں تو آپ اس رقم کا کیا کریں گی؟
الف: جو چیزیں آپ برسوں سے خریدنا چاہتی ہیں وہ خریدیں گی؟ ب: سیر و تفریح کے لئے جائیں گی؟ ج: ضرورت کی چیزیں خریدیں گی اور باقی رقم کو بینک میں جمع کر دیں گی۔
(۲) جب کوئی انسان آپ کے اچھے کام کی تعریف کرتا ہے تو آپ کیا کرتی ہیں؟ الف: خود کو بہت اسمارٹ سمجھتی ہیں۔ ب: تعریف کے بدلے سامنے والے کی بھی تعریف کر دیتی ہیں۔ ج: حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
(۳) اگر آپ کے سامنے کریئر منتخب کرنے کے دو راستے ہوں تو آپ کیا کریں گی؟
الف: اپنے قریبی شخص یا دوست سے مشورہ کرینگی۔ ب: ایسا کریئر منتخب کریں گی جس میں بہت دولت، شہرت اور پیسہ ہو۔
ج: اپنی قابلیت کے پیش نظر کریئر منتخب کریں گی۔
(۴) اگر آپ کا قریبی دوست آپ کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچاتا ہے تو آپ کیا کریں گی؟
الف: اس سے بدلہ لیں گی۔ ب: اسے معاف کر دیں گی۔ ج: اس سے ہمیشہ کیلئے دور ہو جائینگی۔
(۵) اگر جانے انجانے میں آپ سے کوئی غلطی ہو جائے تو آپ کیا کریں گی؟ الف: سارا الزام سامنے والے پر ڈال دیں گی۔ ب: خاموش رہیں گی۔ ج: اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے سامنے والے سے معافی مانگ لیں گی۔
(۶) مان لیجئے آپ کا قریبی دوست جس پر آپ کو بہت زیادہ بھروسہ ہے وہ آپ کو عین وقت پر دھوکہ دے تو آپ کیا کریں گی؟
الف: بدلہ لیں گی۔ ب: دھوکہ کھانے کے بعد بھی اس پر اندھا یقین کریں گی۔
ج: اس سے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گی۔
(۷) اگر کوئی آپ کی بات سے متفق نہیںہے تو آپ کیا کریں گی؟ الف: اپنی بات پر اٹل رہیں گی اور سامنے والے کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کریں گی۔ ب: سامنے والے سے رشتہ توڑ دیں گی کیونکہ وہ آپ کی بات نہیں مان رہا۔ ج: سامنے والے کے جذبات اور نظریات سمجھنے کی کوشش کریں گی۔
(۸) اگر آپ کا کوئی کام ۱۵؍ دن سے ٹل رہا ہے اور اچانک وہ یاد آجاتا ہے تو آپ کیا کریں گی؟
الف: اس کام کو کل پر ٹال دیں گی۔ ب: اس کام کو کسی اور سے کروا لیں گی۔
ج: اس کام کو بغیر کسی دیری کے فوراً مکمل کریں گی۔
(۹) اگر آپ کی کوئی دوست آپ سے ناراض ہے تو آپ کیا کریں گی؟
الف: دوستی توڑ لیں گی۔ ب: چپ رہیں گی اور اس کی جانب سے پہل کا انتظار کریں گی۔
ج: ناراضگی کی وجہ جاننے کی کوشش کریں گی اور اگر خود کی غلطی ہوگی تو اس کی اصلاح کریں گی۔
(۱۰) اگر آپ کسی کام میں کمزور ہیں اور وہ کام نہیں کر پا رہی ہیں تو آپ کیا کریں گی؟ الف: خود کو اس کام کیلئے نااہل سمجھیں گی۔ ب: اس کام کو چھوڑ کر دوسرا کام کرنے کی کوشش کریں گی۔ ج: اپنی ناکامیوں سے سیکھیں گی اور دوبارہ کوشش کریں گی۔
اگر آپ کے زیادہ تر جوابات ’ج‘ ہیں تو آپ کی ذہنی عمر ۳۰؍ سے ۵۰؍ سال ہے۔ آپ کی شخصیت کی خصوصیات میں سوچنا، عمل کرنا اور ایک بالغ کی طرح محسوس کرنا شامل ہے۔ آپ اپنی عمر سے کہیں زیادہ سمجھدار ہیں۔ آپ بخوبی اپنی ذمہ داریوں کو جانتی ہیں۔ آپ اپنی ترجیحات کی فہرست سے آگاہ ہیں اور انہیں پورا کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ اگر آپ کے زیادہ تر جوابات ’ب‘ ہیں تو آپ کی ذہنی عمر ۲۰؍ سے ۳۰؍ سال ہے۔ آپ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں اور اپنی ذمہ داری کے تئیں کافی سنجیدہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ میں اپنا کام نکالنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
اگر آپ ’الف‘ کو منتخب کرتی ہیں تو آپ کی ذہنی عمر ۱۵؍ سے ۲۰؍ سال ہے۔ آپ کی شخصیت کی خصوصیات میں ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا شامل ہے لیکن آپ انہیں حاصل کرنے کیلئے پُرعزم نہیں ہیں۔ آپ اپنے ذہن میں آنے والی بات کو کہنے سے جھجک محسوس نہیں کرتیں۔ آپ کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ مستقبل مزاجی کامیابی کی کلید ہے۔
ہوسکتا ہے آپ کی ذہنی عمر آپ کی عمر کے مطابق نہ ہو۔ اپنی ذہنی عمر جاننے کے بعد آپ کو چاہئے کہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ اپنی خوبیوں کو نکھاریں۔