ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے اپنے تمام صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں کمپنی نے کہا تھا کہ یہ فیچر صرف سروس فیس ادا کرنے والے صارفین کیلئے ہوگا
EPAPER
Updated: June 22, 2020, 12:28 PM IST
|
Agency
ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے اپنے تمام صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں کمپنی نے کہا تھا کہ یہ فیچر صرف سروس فیس ادا کرنے والے صارفین کیلئے ہوگا ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے اپنے تمام صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں کمپنی نے کہا تھا کہ یہ فیچر صرف سروس فیس ادا کرنے والے صارفین کیلئے ہوگا۔ مگر اب ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کے سی ای او ایرک یوآن نے اعلان کیا کہ تمام صارفین کیلئے یہ فیچر فراہم کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں اس ویڈیو کانفرنسنگ سروس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ مگر اتنی تیزی سے اضافے کے نتیجے میں متعدد سیکوریٹی مسائل بھی سامنے آئے اور کمپنی کا یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کررہی ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیوائسز کو کالز کے دوران محفوظ کنکشنز فراہم کرنے والا فیچر ہے اور زوم نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ اس فیچر کو مفت سروس استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف نہیں کرایا جائے گا، کیونکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتی ہے۔ مگر اب کمپنی کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیزائن اوپن سورس GitHub میں جاری کیا گیا اور ہر ایک کیلئے دستیاب ہے۔ ایرک یوآن نے کہا `ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم نے تمام صارفین کے پرائیویسی اور پلیٹ فارم پر ان کے تحفظ کیلئے ایک متوازن راستہ تلاش کرلیا ہے، اس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایک ایڈوانسڈ ایڈ آن فیچر کے طور پر دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس فیچر تک رسائی کیلئے زوم کے تمام صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جیسے فون نمبر کی تصدیق ایک ٹیکسٹ میسج سے ہوگی۔زوم کی جانب سے اس فیچر کا ابتدائی بیٖٹا ورژن جولائی میں پیش کرنے کا منصوبے ہے۔