Inquilab Logo

ڈجیٹل کریئٹرس کیلئے ۱۰؍ بہترین اے آئی ٹولز

Updated: Nov 3, 2023, 5:23 PM IST | Tamanna Khan

ویڈیوز کے ذریعے ناظرین تک پہنچنا زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ ڈجیٹل کریئٹرس ،یا، ویڈیو ایڈیٹرس اپنے ویڈیو کو پرکشش بناکر ناظرین کی بڑی تعداد تک پہنچ سکتے ہیں۔ اپنے ویڈیو کو جاذب نظر بنانے کیلئے اب آپ کو کسی پروفیشنل کی مدد لینے کی ضرورت ہے۔ ذیل میں ایسے اے آئی (آرٹی فیشیل انٹیلی جنس، یا، مصنوعی ذہانت) ٹولز اور ویب سائٹس کی معلومات دی جارہی ہیں، جن کی مدد سے آپ ازخود یہ کام کرسکتے ہیں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X ریک کلاؤڈ: اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ سے متعلق کسی اچھی ویب سائٹ کی تلاش میں ہیں تو ریک کلاؤڈ آپ کے کام آسکتاہے۔ اس ویب سائٹ پر کئی کارآمد اے آئی ٹولز ہیں۔چیٹ ویڈیو، اے آئی سب ٹائٹل ، ایڈٹ آن لائن کے ساتھ اے آئی اسپیچ ٹو ٹیکسٹ،ٹرم ویڈیو،ویڈیو ٹوگِف ، کروپ ویڈیو، ایکسٹریکٹ آڈیو،مرج ویڈیو سمیت مختلف ٹولزیہاں موجود ہیں۔ لنک: www.reccloud.com
1/10

ریک کلاؤڈ: اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ سے متعلق کسی اچھی ویب سائٹ کی تلاش میں ہیں تو ریک کلاؤڈ آپ کے کام آسکتاہے۔ اس ویب سائٹ پر کئی کارآمد اے آئی ٹولز ہیں۔چیٹ ویڈیو، اے آئی سب ٹائٹل ، ایڈٹ آن لائن کے ساتھ اے آئی اسپیچ ٹو ٹیکسٹ،ٹرم ویڈیو،ویڈیو ٹوگِف ، کروپ ویڈیو، ایکسٹریکٹ آڈیو،مرج ویڈیو سمیت مختلف ٹولزیہاں موجود ہیں۔ لنک: www.reccloud.com

X اسٹاک آئی ایم جی ڈاٹ اےآئی:گرافک ڈیزائنرز کیلئے اس ویب سائٹ کے ٹول کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہاں وال پیپر، اسٹاک امیج، لوگو، پوسٹر، السٹریشن،بک کور،کیو آر کوڈ،ٹیکسٹ ایفیکٹ کیلئے اے آئی ٹولز موجود ہیں اور کچھ ہی کلکس اور ہدایات پر یہ آپ کو مطلوبہ ڈیزائن اور لوگو بناکر دے سکتے ہیں۔ اس کا ’فری ورژن‘بھی ہے جبکہ ازکم ممبر شپ فیس ۱۶۰۰؍ روپے ہے۔ لنک: www.ocw.mit.edu
2/10

اسٹاک آئی ایم جی ڈاٹ اےآئی:گرافک ڈیزائنرز کیلئے اس ویب سائٹ کے ٹول کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہاں وال پیپر، اسٹاک امیج، لوگو، پوسٹر، السٹریشن،بک کور،کیو آر کوڈ،ٹیکسٹ ایفیکٹ کیلئے اے آئی ٹولز موجود ہیں اور کچھ ہی کلکس اور ہدایات پر یہ آپ کو مطلوبہ ڈیزائن اور لوگو بناکر دے سکتے ہیں۔ اس کا ’فری ورژن‘بھی ہے جبکہ ازکم ممبر شپ فیس ۱۶۰۰؍ روپے ہے۔ لنک: www.ocw.mit.edu

X ٹیب نائن:یہ ایک ایسا ’اے آئی کوڈ اسسٹنٹ‘ ٹول ہے جسے سافٹ ویئر ڈیولپرز کی بڑی تعداد استعمال کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم اے آئی کمپلیشن ، لینگویج اینڈ آئی ڈی ای سپورٹ اور پرائیویسی اینڈ سیکوریٹی کے حوالے سے مددگار مانا جاتا ہے۔ یہ ڈیولپرز کیلئے مطلوبہ آئی ڈی ایز میں ’کوڈ‘ کی ایڈیٹنگ کے ساتھ کوڈنگ کو مکمل کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ لنک: www.tabnine.com
3/10

ٹیب نائن:یہ ایک ایسا ’اے آئی کوڈ اسسٹنٹ‘ ٹول ہے جسے سافٹ ویئر ڈیولپرز کی بڑی تعداد استعمال کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم اے آئی کمپلیشن ، لینگویج اینڈ آئی ڈی ای سپورٹ اور پرائیویسی اینڈ سیکوریٹی کے حوالے سے مددگار مانا جاتا ہے۔ یہ ڈیولپرز کیلئے مطلوبہ آئی ڈی ایز میں ’کوڈ‘ کی ایڈیٹنگ کے ساتھ کوڈنگ کو مکمل کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ لنک: www.tabnine.com

X وائس میکر: یہ ویب سائٹ اے آئی تکنیک پر کام کرتی ہے اور ’ٹیکسٹ‘ کو ’وائس‘ میں پلک جھپکتے ہی بدل دیتی ہے۔ آپ چاہے ٹیکسٹ اردو میں لکھیں یا انگریزی میں یاپھر ہندی میں ،اسے ’کمانڈ‘ دیجئے اور آپ کو اپنی مطلوبہ آواز میں ’صدابند‘ کرکے سنادے گا۔ یہ ویب سائٹ ویڈیو اور آڈیو بلاگرز یلئے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس میں ٹرائل ورژن کی سہولت ہے۔ لنک: www.voicemaker.in 
4/10

وائس میکر: یہ ویب سائٹ اے آئی تکنیک پر کام کرتی ہے اور ’ٹیکسٹ‘ کو ’وائس‘ میں پلک جھپکتے ہی بدل دیتی ہے۔ آپ چاہے ٹیکسٹ اردو میں لکھیں یا انگریزی میں یاپھر ہندی میں ،اسے ’کمانڈ‘ دیجئے اور آپ کو اپنی مطلوبہ آواز میں ’صدابند‘ کرکے سنادے گا۔ یہ ویب سائٹ ویڈیو اور آڈیو بلاگرز یلئے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس میں ٹرائل ورژن کی سہولت ہے۔ لنک: www.voicemaker.in 

X اِن ویڈیو: ویڈیوبلاگرز کیلئے یہ پلیٹ فارم کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ اے آئی تکنیک کی بدولت یہاں ویڈیو ایڈیٹنگ کا کام محض چند کلک سے بڑی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر ۵؍ہزار سے زائد تیار شدہ ’ٹیمپلیٹ‘ موجود ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں ویڈیو اور وائس مکسنگ، وائس اوور کیلئے بھی ٹولز ہیں۔ ٹرائل ورژن کے بعد ممبر شپ ۱۵؍ ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ لنک:www.invideo.io 
5/10

اِن ویڈیو: ویڈیوبلاگرز کیلئے یہ پلیٹ فارم کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ اے آئی تکنیک کی بدولت یہاں ویڈیو ایڈیٹنگ کا کام محض چند کلک سے بڑی آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر ۵؍ہزار سے زائد تیار شدہ ’ٹیمپلیٹ‘ موجود ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں ویڈیو اور وائس مکسنگ، وائس اوور کیلئے بھی ٹولز ہیں۔ ٹرائل ورژن کے بعد ممبر شپ ۱۵؍ ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ لنک:www.invideo.io 

X پرپلیکزٹی ڈاٹ اے آئی: یہ اے آئی پلیٹ فارم ریسرچرز کیلئے معاون ہے۔ یہ بالکل چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر کام کرتا ہے۔ یہاں آپ کوجس بھی موضوع پر معلومات درکار ہے ، اس کا اندراج کرنے کی دیر ہے اور چند ہی سیکنڈز میں پوچھے گئے سوال سے متعلق معلومات کاخزانہ آپ کے اسکرین پر ہوگا۔ انگریزی اور اردو کےساتھ آپ دیگر زبان میں بھی ’سرچ‘ کرسکتے ہیں۔ لنک:www.perplexity.ai
6/10

پرپلیکزٹی ڈاٹ اے آئی: یہ اے آئی پلیٹ فارم ریسرچرز کیلئے معاون ہے۔ یہ بالکل چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر کام کرتا ہے۔ یہاں آپ کوجس بھی موضوع پر معلومات درکار ہے ، اس کا اندراج کرنے کی دیر ہے اور چند ہی سیکنڈز میں پوچھے گئے سوال سے متعلق معلومات کاخزانہ آپ کے اسکرین پر ہوگا۔ انگریزی اور اردو کےساتھ آپ دیگر زبان میں بھی ’سرچ‘ کرسکتے ہیں۔ لنک:www.perplexity.ai

X ریزیومے اے آئی: ملازمت کے حصول میں ریزیومے کا کردار اہم ہوتا ہے۔ یہ امیدوار کی شخصیت اور اس کی قابلیت و صلاحیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ اسلئے اس کی تیاری میں کئی اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اس کام کو اے آئی ٹول نے آسان بنادیا ہے۔ آپ کو اہم نکات اور معلومات فراہم کرنے کی دیر ہے اور ریزیومے اے آئی ویب سائٹ کا یہ ٹول آپ کا ریزیومے چند ہی منٹوں میں تیار کردے گا۔ لنک:www.resumai.com
7/10

ریزیومے اے آئی: ملازمت کے حصول میں ریزیومے کا کردار اہم ہوتا ہے۔ یہ امیدوار کی شخصیت اور اس کی قابلیت و صلاحیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ اسلئے اس کی تیاری میں کئی اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اس کام کو اے آئی ٹول نے آسان بنادیا ہے۔ آپ کو اہم نکات اور معلومات فراہم کرنے کی دیر ہے اور ریزیومے اے آئی ویب سائٹ کا یہ ٹول آپ کا ریزیومے چند ہی منٹوں میں تیار کردے گا۔ لنک:www.resumai.com

X پریزو ڈاٹ اے آئی: پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کا استعمال مختلف شعبوں میں ہوتا ہے۔ بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے کورسیز کرنے والے طلبہ اور ملازمت پیشہ نوجوانوں کا اس سے سابقہ پڑتا رہتا ہے۔ ان کیلئے ’پریزو ڈاٹ اے آئی‘ کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ یہاں محض نکات اور معلومات درج کرنے کی دیر ہوتی ہے۔ یہ اے آئی ویب سائٹ فوراً دیدہ زیب اور جامع پی پی ٹی تیار کردیتی ہے۔ لنک: www.prezo.ai
 
8/10

پریزو ڈاٹ اے آئی: پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کا استعمال مختلف شعبوں میں ہوتا ہے۔ بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے کورسیز کرنے والے طلبہ اور ملازمت پیشہ نوجوانوں کا اس سے سابقہ پڑتا رہتا ہے۔ ان کیلئے ’پریزو ڈاٹ اے آئی‘ کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ یہاں محض نکات اور معلومات درج کرنے کی دیر ہوتی ہے۔ یہ اے آئی ویب سائٹ فوراً دیدہ زیب اور جامع پی پی ٹی تیار کردیتی ہے۔ لنک: www.prezo.ai  

X فائر فلائی اڈوبی: آرٹی فیشیل انٹیلی جنس تکنیک ( اے آئی) ٹول کے میدان میں یہ ایک نیا کارآمد ٹول ہے۔ یہ بھی ’بیٖٹا موڈ‘ میں ہے اور بالکل مفت ہے۔ اس میں ٹیکسٹ ٹو امیج، جنریٹیو فِل ،ٹیکسٹ ایفیکیٹس ، جنریٹیو کلرس،تھری ڈی امیج اور ٹیکسٹ ٹو ویکٹر جیسی سہولیات موجود ہیں۔ ڈیزائنرس اسے ضرور آزمائیں۔لنک:www.firefly.adobe.com
9/10

فائر فلائی اڈوبی: آرٹی فیشیل انٹیلی جنس تکنیک ( اے آئی) ٹول کے میدان میں یہ ایک نیا کارآمد ٹول ہے۔ یہ بھی ’بیٖٹا موڈ‘ میں ہے اور بالکل مفت ہے۔ اس میں ٹیکسٹ ٹو امیج، جنریٹیو فِل ،ٹیکسٹ ایفیکیٹس ، جنریٹیو کلرس،تھری ڈی امیج اور ٹیکسٹ ٹو ویکٹر جیسی سہولیات موجود ہیں۔ ڈیزائنرس اسے ضرور آزمائیں۔لنک:www.firefly.adobe.com

X نیم لکس: یہ ویب سائٹ، اسٹارٹ اپس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس پر موجود اے آئی ٹول درکار معلومات کی بنیاد پر کاروبار کیلئے بہترین ’برانڈ نیم‘ دینے کے ساتھ دیدہ زیب ’لوگو‘ بھی تجویز کرتا ہے۔ یہ کام بالکل مفت میں محض چند الفاظ لکھنے کے بعد جھٹ پٹ ہوجاتا ہے۔ لنک:www.namelix.com
10/10

نیم لکس: یہ ویب سائٹ، اسٹارٹ اپس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس پر موجود اے آئی ٹول درکار معلومات کی بنیاد پر کاروبار کیلئے بہترین ’برانڈ نیم‘ دینے کے ساتھ دیدہ زیب ’لوگو‘ بھی تجویز کرتا ہے۔ یہ کام بالکل مفت میں محض چند الفاظ لکھنے کے بعد جھٹ پٹ ہوجاتا ہے۔ لنک:www.namelix.com

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK