• Tue, 03 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیا بدل دینے والی مسلمانوں کی ۱۰؍ ایجادات

Updated: May 11, 2024, 4:32 PM IST | Tamanna Khan

دنیا کی بیشتر ایجادات مسلمانوں اور عربوں کی مرہون منت ہیں اور یہ اس وقت ایجاد ہوئیں جب دنیا میں اہل یورپ کا ذکر تک نہ تھا۔ جس وقت یورپ جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہو اتھا، اس وقت اسلامی تہذیب و تمدن اپنے عروج پر تھی اور سائنس، طب اور فنون و ادب سمیت مسلمان ہر شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے تھے۔ جانئے ایسی ہی ۱۰؍ ایجادات کے بارے میں۔ تمام تصاویر: یوٹیوب، آئی این این

X یونیورسٹی، فاطمہ الفریہ: مراکش میں ۸۵۹ء میں فاطمہ الفریہ نے جامعہ القرویین کی بنیاد ڈالی جو دنیا کی پہلی درسگاہ تھی۔ یہ پہلی تعلیم گاہ تھی جو فارغ التحصیل طلبہ کو ان کی تعلیم کا تحریری ثبوت یعنی ڈپلوما یا ڈگری بھی دیتی تھی۔یہ قدیم درسگاہ اب بھی فعال ہے۔
1/10

یونیورسٹی، فاطمہ الفریہ: مراکش میں ۸۵۹ء میں فاطمہ الفریہ نے جامعہ القرویین کی بنیاد ڈالی جو دنیا کی پہلی درسگاہ تھی۔ یہ پہلی تعلیم گاہ تھی جو فارغ التحصیل طلبہ کو ان کی تعلیم کا تحریری ثبوت یعنی ڈپلوما یا ڈگری بھی دیتی تھی۔یہ قدیم درسگاہ اب بھی فعال ہے۔

X کافی، صوفی خالد: کافی کا اصل منبع ایک مسلمان ملک یمن ہے۔ کافی یمن سے خلافت عثمانیہ کے دور میں ترکی تک پہنچی، اس کے بعد یورپ جا پہنچی اور آج کافی یورپ کا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے۔ مؤرخین کے مطابق ۸۵۰ء میں ایتھوپیا کے ایک مشہور صوفی خالد نے کافی دریافت کی تھی۔ 
2/10

کافی، صوفی خالد: کافی کا اصل منبع ایک مسلمان ملک یمن ہے۔ کافی یمن سے خلافت عثمانیہ کے دور میں ترکی تک پہنچی، اس کے بعد یورپ جا پہنچی اور آج کافی یورپ کا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے۔ مؤرخین کے مطابق ۸۵۰ء میں ایتھوپیا کے ایک مشہور صوفی خالد نے کافی دریافت کی تھی۔ 

X کیمرہ، ابن الہیشم: آج ہر اسمارٹ فون میں کیمرے کو خاص جگہ حاصل ہے۔ تصویر کھینچنے کا عمل دراصل اس نظریے پر مبنی ہے کہ روشنی کے ذریعہ کسی لمحے کو قید کیا جائے اور بعد ازاں اسے تصویری شکل دی جائے۔یہ نظریہ سب سے پہلے گیارہویں صدی میں عراقی سائنسداں ابن الہیشم نے پیش کیا۔ انہوں نے بصری زاویوں پر کام کیا اور دنیا کا پہلا کیمرہ (ابتدائی شکل) انہی کا ایجاد کردہ ہے۔ 
3/10

کیمرہ، ابن الہیشم: آج ہر اسمارٹ فون میں کیمرے کو خاص جگہ حاصل ہے۔ تصویر کھینچنے کا عمل دراصل اس نظریے پر مبنی ہے کہ روشنی کے ذریعہ کسی لمحے کو قید کیا جائے اور بعد ازاں اسے تصویری شکل دی جائے۔یہ نظریہ سب سے پہلے گیارہویں صدی میں عراقی سائنسداں ابن الہیشم نے پیش کیا۔ انہوں نے بصری زاویوں پر کام کیا اور دنیا کا پہلا کیمرہ (ابتدائی شکل) انہی کا ایجاد کردہ ہے۔ 

X فضائی سفر، عباس ابن فرناس: فضائی سفر کا خیال اور اس کی پہلی کامیاب کوشش ۲؍ امریکی بھائیوں رائٹ برادران کی مرہون منت ہے۔ لیکن ان دونوں بھائیوں نے اڑنے کے خیال کے انہی خطوط پر کام کیا جو ایک ہسپانوی مسلمان سائنسدان عباس ابن فرناس نے ۹؍ویں صدی میں وضع کئے تھے۔ دنیا کی اڑنے والی پہلی مشین عباس ابن فرناس ہی کی ایجاد کردہ ہے۔
4/10

فضائی سفر، عباس ابن فرناس: فضائی سفر کا خیال اور اس کی پہلی کامیاب کوشش ۲؍ امریکی بھائیوں رائٹ برادران کی مرہون منت ہے۔ لیکن ان دونوں بھائیوں نے اڑنے کے خیال کے انہی خطوط پر کام کیا جو ایک ہسپانوی مسلمان سائنسدان عباس ابن فرناس نے ۹؍ویں صدی میں وضع کئے تھے۔ دنیا کی اڑنے والی پہلی مشین عباس ابن فرناس ہی کی ایجاد کردہ ہے۔

X الجبرا، محمد ابن موسیٰ الخوارزمی: الجبرا کی ایجاد کا سہرا مسلمان سائنسدان محمد ابن موسیٰ الخوارزمی کے سر ہے۔ خوارزمی نے عراق و ایران میں رہ کر علم ریاضی میں بے شمار اصلاحات کیں جن کیلئے آج ریاضی پڑھنے اور پڑھانے والے ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے ایسے کئی ضابطے بنائےجن کی وجہ سے الجبرا کافی آسان ہوگیا۔
5/10

الجبرا، محمد ابن موسیٰ الخوارزمی: الجبرا کی ایجاد کا سہرا مسلمان سائنسدان محمد ابن موسیٰ الخوارزمی کے سر ہے۔ خوارزمی نے عراق و ایران میں رہ کر علم ریاضی میں بے شمار اصلاحات کیں جن کیلئے آج ریاضی پڑھنے اور پڑھانے والے ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے ایسے کئی ضابطے بنائےجن کی وجہ سے الجبرا کافی آسان ہوگیا۔

X گھڑی، محمد ابن علی خراسانی: یورپ سے ۷۰۰؍ سال قبل اسلامی دنیا میں گھڑیاں عام استعمال ہوتی تھیں۔ محمد ابن علی خراسانی دیوار گھڑی بنانے کے ماہر تھے۔ انہوں نے دمشق کے باب جبرون میں ایک گھڑی بنائی تھی۔ اسی طرح اسلامی اسپین کے انجینئرالمرادی نے ایک واٹر کلاک بنائی تھی جس میں گیئر اور بیلنسگ کیلئے پارے کو استعمال کیا گیا تھا۔ 
6/10

گھڑی، محمد ابن علی خراسانی: یورپ سے ۷۰۰؍ سال قبل اسلامی دنیا میں گھڑیاں عام استعمال ہوتی تھیں۔ محمد ابن علی خراسانی دیوار گھڑی بنانے کے ماہر تھے۔ انہوں نے دمشق کے باب جبرون میں ایک گھڑی بنائی تھی۔ اسی طرح اسلامی اسپین کے انجینئرالمرادی نے ایک واٹر کلاک بنائی تھی جس میں گیئر اور بیلنسگ کیلئے پارے کو استعمال کیا گیا تھا۔ 

X واٹر سپلائے سسٹم، اسماعیل الجزری: اسماعیل الجزری ایک عظیم سائنسداں تھے جنہوں نے انجینئرنگ کے شعبے میں تاریخ ساز اور انقلابی تبدیلیاں کیں۔ان کا سب سے بڑا کارنامہ آٹو موبائل انجن کا ڈیزائن تیار کرنا تھا ۔آج اسی اُصول پر ریل اور دیگر آٹو موبائل کے انجن تیار کئے ہیں۔ الجزری نے پانی کو اوپر لانے کیلئے بھی آلات تیار کئے تھے۔ یہ آلات گیئرس اور ہائیڈرو پاور کی مدد سے تیار کئے گئے تھے اور انہیں ۱۳؍ ویں صدی میں دمشق میں استعمال کیاجاتا تھا۔ اس کے ذریعے اسپتالوں اور مساجد میں پانی پہنچایا جاتا ہے۔ 
7/10

واٹر سپلائے سسٹم، اسماعیل الجزری: اسماعیل الجزری ایک عظیم سائنسداں تھے جنہوں نے انجینئرنگ کے شعبے میں تاریخ ساز اور انقلابی تبدیلیاں کیں۔ان کا سب سے بڑا کارنامہ آٹو موبائل انجن کا ڈیزائن تیار کرنا تھا ۔آج اسی اُصول پر ریل اور دیگر آٹو موبائل کے انجن تیار کئے ہیں۔ الجزری نے پانی کو اوپر لانے کیلئے بھی آلات تیار کئے تھے۔ یہ آلات گیئرس اور ہائیڈرو پاور کی مدد سے تیار کئے گئے تھے اور انہیں ۱۳؍ ویں صدی میں دمشق میں استعمال کیاجاتا تھا۔ اس کے ذریعے اسپتالوں اور مساجد میں پانی پہنچایا جاتا ہے۔ 

X اسپتال، احمد ابن طولون: دنیا کا پہلا اسپتال قاہرہ میں احمد ابن طولون کے دورِحکومت میں ۸۷۲ء میں قائم کیا گیا تھا جہاں مریضوں کو مفت طبی امداد دی جاتی تھی۔ بعد ازاں اسی اسپتال کی طرزپربغداد اور پھردنیا بھرمیں اسپتال قائم کئے گئے۔ یہی نہیں ۱۰؍ ویں صدی میں ابوالقاسم ابن العباد نامی سائنسداں نے آپریشن کے آلات تیار کئے تھے جن میں معمولی تبدیلیاں کرکے انہیں آج تک استعمال کیا جارہا ہے۔ 
8/10

اسپتال، احمد ابن طولون: دنیا کا پہلا اسپتال قاہرہ میں احمد ابن طولون کے دورِحکومت میں ۸۷۲ء میں قائم کیا گیا تھا جہاں مریضوں کو مفت طبی امداد دی جاتی تھی۔ بعد ازاں اسی اسپتال کی طرزپربغداد اور پھردنیا بھرمیں اسپتال قائم کئے گئے۔ یہی نہیں ۱۰؍ ویں صدی میں ابوالقاسم ابن العباد نامی سائنسداں نے آپریشن کے آلات تیار کئے تھے جن میں معمولی تبدیلیاں کرکے انہیں آج تک استعمال کیا جارہا ہے۔ 

X طب، بو علی سینا: طب کے موضوع پر لکھی گئی ان کی کتاب ’القانون‘ صدیوں تک یورپ میں پڑھائی جاتی رہی جبکہ ادویات کیلئے ان کی تصنیف ’الادویہ‘ کو طب کی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے۔ وہ پہلے طبیعات داں تھے جنہوں نے کہا کہ روشنی کی رفتارلا محدود نہیں بلکہ اس کی ایک معین رفتارہے۔ انہوں نے آنکھ کی فزیالوجی، اناٹومی، اور تھیوری آف ویژن سب سے پہلے بیان کی تھی۔
9/10

طب، بو علی سینا: طب کے موضوع پر لکھی گئی ان کی کتاب ’القانون‘ صدیوں تک یورپ میں پڑھائی جاتی رہی جبکہ ادویات کیلئے ان کی تصنیف ’الادویہ‘ کو طب کی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے۔ وہ پہلے طبیعات داں تھے جنہوں نے کہا کہ روشنی کی رفتارلا محدود نہیں بلکہ اس کی ایک معین رفتارہے۔ انہوں نے آنکھ کی فزیالوجی، اناٹومی، اور تھیوری آف ویژن سب سے پہلے بیان کی تھی۔

X نقشہ، مسلمان سیاح: مسلمانوں نے تقریباً ۳۵؍ سو سال پہلے نقشے کا استعمال شروع کیا تھا۔ کاغذ پر نقشے بنانے سے قبل اسے مٹی کی میز پر بنایا جاتا تھا۔ ۷؍ ویں صدی میں مسلمانوں نے تجارت کیلئے دیگر ممالک کا رخ کرنا شروع کیا تھا ، اس لئے وہ جس راستے سے گزرتے اسے ذہن نشین کر لیتے یا کسی چیز پر لائنوں کے ذریعے اسے بنا لیتے تھے۔ اپنے ملک لوٹنے پر وہ نئی جگہ کے بارے میں لائبریری میں بتاتے، اس طرح ان کا نقشہ تیار ہوجاتا تھا۔ ۸؍ ویں صدی میں بغداد میں کاغذ کی ایجاد کے بعد نقشوں کو کاغذ پر تیار کیا جانے لگا۔
10/10

نقشہ، مسلمان سیاح: مسلمانوں نے تقریباً ۳۵؍ سو سال پہلے نقشے کا استعمال شروع کیا تھا۔ کاغذ پر نقشے بنانے سے قبل اسے مٹی کی میز پر بنایا جاتا تھا۔ ۷؍ ویں صدی میں مسلمانوں نے تجارت کیلئے دیگر ممالک کا رخ کرنا شروع کیا تھا ، اس لئے وہ جس راستے سے گزرتے اسے ذہن نشین کر لیتے یا کسی چیز پر لائنوں کے ذریعے اسے بنا لیتے تھے۔ اپنے ملک لوٹنے پر وہ نئی جگہ کے بارے میں لائبریری میں بتاتے، اس طرح ان کا نقشہ تیار ہوجاتا تھا۔ ۸؍ ویں صدی میں بغداد میں کاغذ کی ایجاد کے بعد نقشوں کو کاغذ پر تیار کیا جانے لگا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK