ہندوستان کی ۱۰؍ طاقتور خواتین
Updated: Mar 9, 2024, 2:48 pm IST | Tamanna Khan
فورچیون انڈیا نے ملک کی ۱۰؍ طاقتور خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ ادارہ ہر سال طاقتور مرد، خواتین، سیاستدانوں اور مشہور شخصیات وغیرہ کی فہرست جاری کرتا ہے۔ مختلف اشاریوں مثلاً مالی ذرائع، لوگوں کو متاثر کرنے کی طاقت، سیاسی استحکام اور میڈیا میں ان کی موجودگی کی مدد سے یہ فہرست بنائی جاتی ہے۔ جانئے ۱۰؍ خواتین کے بارے میں۔ تصویر : آئی این این
X
1/10
نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) ماہر معاشیات، سیاستداں اور بی جے پی کی رکن ہیں۔ نرملا سیتارمن ملک کی موجودہ وزیر مالیات اور وزیر برائے کارپوریٹ امور ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے یکم فروری کو لگاتار چھٹا بجٹ پیش کرکے تاریخ رقم کی۔ اس سے قبل یہ اعزاز مرار جی دیسائی کو حاصل تھا۔ فوربز ۲۰۲۲ء کی فہرست میں وہ ۳۶؍ ویں نمبر پر تھیں۔
X
2/10
گیتا گوپی ناتھ (Gita Gopinath) ہند نژاد امریکی ماہر معاشیات ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۲ء سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی ہیں۔ اس سے قبل وہ اسی ادارے کی چیف اکنامسٹ رہ چکی ہیں۔ وہ نیشنل بیورو آف اکنامک ریسرچ میں بین الاقوامی مالیات اور میکرو اکنامکس پروگرام کی شریک ڈائریکٹر بھی ہیں۔
X
3/10
انشولا کانت (Anshula Kant) روڑکی سےتعلق رکھنے والی انشولا ۲۰۱۹ء سے ورلڈ بینک گروپ کی سی ایف او اور ایم ڈی ہیں۔۱۹۸۳ءمیں انہوں نے ایس بی آئی میں بطور پروبیشنری آفیسر شمولیت اختیار کی تھی۔ بعد ازاں، ایس بی آئی (مہاراشٹراور گوا) کی چیف جنرل منیجر، نیشنل بینکنگ گروپ کے آپریشنز کی ڈپٹی ایم ڈی اور ایس بی آئی (سنگاپور) کی سی ای او بن گئیں۔
X
4/10
بیلا بجاریا(Bela Bajaria) ہند نژاد امریکی بزنس وومن اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۶ء میں نیٹ فلکس میں شمولیت اختیار کی۔ فی الحال نیٹ فلکس میں چیف کانٹینٹ آفیسر ہیں۔ اس سے قبل بیلا یونیورسل ٹی وی کی صدر تھیں۔ انہوں نے۱۹۹۶ءمیں سی بی ایس کے ساتھ فلموں اور منی سیریز ڈپارٹمنٹ میں بطور اسسٹنٹ کریئر شروع کیا تھا۔ سی بی ایس موویز سے بھی وابستہ رہی تھیں۔
X
5/10
کلی پوری (Kalli Purie) ایک ہندوستانی صحافی اور نیوز ایگزیکٹیو ہیں۔ وہ انڈیا ٹوڈے گروپ کی وائس چیئرپرسن اور ایگزیکٹیو ایڈیٹر اِن چیف بھی ہیں۔ دہلی کے ماڈرن اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے سیاست، فلسفہ اور معاشیات میں ڈگری لی ہے۔ ان کی والدہ ریکھا پوری اور بہن بھائی، کوئل پوری اور انکور پوری بھی نامور شخصیات ہیں۔
X
6/10
نیتا امبانی (Nita Ambani)ریلائنس فاؤنڈیشن، دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کی چیئرپرسن اور بانی اور ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر ہیں۔ نیتا امبانی ملک کی امیر ترین خاتون ہیں۔ انہیں فن پارے اکٹھا کرنے کا شوق ہے۔ ممبئی انڈینس ٹیم کی مالک بھی ہیں۔ وہ پہلی ہندوستانی خاتون ہیں جنہیں آئی او سی کا رکن بنایا گیا ہے۔
X
7/10
مداھبی پوری بوچ (Madhabi Puri Buch) سیبی کی چیئرپرسن ہیں۔ سیبی کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ سیبی کی چیئرپرسن کے طور پر نظام میں تیز رفتار تبدیلیاں لانے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کا سہرا انہی کے سر ہے۔ انہوں نے اپنےکریئر کا آغاز ۱۹۸۹ء میں آئی سی آئی سی آئی بینک سے کیا تھا۔
X
8/10
اپرنا باوا(Aparna Bawa) ٹیک نیٹ کی وائس چیئر پرسن اور زوم کی سی ای او ہیں۔ وہ زوم کی چیف لیگل آفیسر، جنرل کونسلر اور سیکریٹری کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ ای کامرس پلیٹ فارم کمپنی’میگینٹو‘کی سینئر نائب صدر اور جنرل کونسلر تھیں۔ اپنے کریئر کا آغاز ڈوئچے بینک میں بطور انویسٹ مینٹ بینکر کیا تھا۔
X
9/10
بی وی ناگرتھنا (B. V. Nagarathna) سپریم کورٹ کی ایک جج ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰۸ء تا ۲۰۲۱ء کرناٹک ہائی کورٹ کی جج رہی تھیں۔ ان کے والد ای ایس وینکٹ رمیا ۱۹۸۹ء میں سپریم کورٹ کو چیف جسٹس تھے۔ وہ۲۰۲۷ء میں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ بننے کی امیدوار بھی ہیں۔
X
10/10
شوبانہ کامینینی (Shobana Kamineni) بزنس ایگزیکٹیو اور اپولو ہاسپٹلز کی ایگزیکٹیو وائس چیئرپرسن ہیں۔ شوبانہ کریئر کے آغاز ہی سے اپولو گروپ میں مختلف عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۷ء تا ۲۰۱۸ءکنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی صدر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔