• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۲۴ء: دُنیا کی ۱۰؍ بااثر خواتین سے ملئے

Updated: Dec 30, 2024, 4:47 PM IST | Tamanna Khan

موجودہ دور میں خواتین ہر شعبے میں پیش پیش ہیں۔ کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ پوری دنیا ان کی کامیابی کے لئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے۔ زیر نظر مضمون میں دنیا کی ایسی  چند بااثر خواتین کا ذکر کیا جا رہا ہے جو اپنے شعبوں میں فعال ہیں اور بخوبی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔

X اورزولا فون در لاین (Ursula von der Leyen) وہ جرمن معالج اور سیاستداں ہیں۔ ۲۰۱۹ء سے یورپی کمیشن کی ۱۳؍ ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس عہدے کو سنبھالنے والی وہ پہلی خاتون ہیں۔ وہ انگیلا میرکل کی کابینہ میں کامیاب عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ دنیا کی ۱۰۰؍ بااثر خواتین میں ان کا نام سرفہرست ہے۔
1/10

اورزولا فون در لاین (Ursula von der Leyen) وہ جرمن معالج اور سیاستداں ہیں۔ ۲۰۱۹ء سے یورپی کمیشن کی ۱۳؍ ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس عہدے کو سنبھالنے والی وہ پہلی خاتون ہیں۔ وہ انگیلا میرکل کی کابینہ میں کامیاب عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ دنیا کی ۱۰۰؍ بااثر خواتین میں ان کا نام سرفہرست ہے۔

X کیمی بیڈنوچ (Kemi Badenoch) حال ہی میں کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر منتخب ہونے والی وہ برطانیہ کی کسی بڑی سیاسی جماعت کی قیادت کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔ ۲۰۱۷ء سے نارتھ ویسٹ ایسیکس کی رکن پارلیمان ہیں اور اور اس سے قبل بزنس سیکریٹری اور خواتین اور عدم مساوات کی وزیر رہ چکی ہیں۔
2/10

کیمی بیڈنوچ (Kemi Badenoch) حال ہی میں کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر منتخب ہونے والی وہ برطانیہ کی کسی بڑی سیاسی جماعت کی قیادت کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔ ۲۰۱۷ء سے نارتھ ویسٹ ایسیکس کی رکن پارلیمان ہیں اور اور اس سے قبل بزنس سیکریٹری اور خواتین اور عدم مساوات کی وزیر رہ چکی ہیں۔

X ہانا روہیتی میپی کلارک (Hana-Rawhiti Maipi-Clarke) ۲۲؍ سالہ ہانا نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہونے والی سب سے کم عمر ماوری خاتون ہیں۔ اپنی پہلی تقریر کے دوران انہوں نے ہکا، ایک ماوری رسمی رقص پیش کیا جو کافی مشہور ہوا اور ان کی کافی پذیرائی بھی کی گئی۔ رواں برس انہیں بہترین نوجوان سیاستداں کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
3/10

ہانا روہیتی میپی کلارک (Hana-Rawhiti Maipi-Clarke) ۲۲؍ سالہ ہانا نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہونے والی سب سے کم عمر ماوری خاتون ہیں۔ اپنی پہلی تقریر کے دوران انہوں نے ہکا، ایک ماوری رسمی رقص پیش کیا جو کافی مشہور ہوا اور ان کی کافی پذیرائی بھی کی گئی۔ رواں برس انہیں بہترین نوجوان سیاستداں کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

X اینجلا رینر (Angela Rayner) برطانیہ کی  نائب وزیر اعظم ہیں اور ہاؤسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ کی وزیر مملکت ہیں۔ وہ پہلی بار ۲۰۱۵ء میں ایشٹن انڈر لین کیلئے لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کے طور پر منتخب ہوئی تھیں اور اس حلقے کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ انہوں نے مقامی کونسل کیلئے کافی کام کیا ہے۔
4/10

اینجلا رینر (Angela Rayner) برطانیہ کی  نائب وزیر اعظم ہیں اور ہاؤسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ کی وزیر مملکت ہیں۔ وہ پہلی بار ۲۰۱۵ء میں ایشٹن انڈر لین کیلئے لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کے طور پر منتخب ہوئی تھیں اور اس حلقے کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ انہوں نے مقامی کونسل کیلئے کافی کام کیا ہے۔

X بلستيا العقاد (Plestia Alaqad) ۲۲؍ سالہ پلستیا العقاد صحافی ہے۔ غزہ میں رپورٹنگ کے سبب انہیں رواں برس کی وَن ینگ ورلڈ کی صحافی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ جیسے اعلیٰ سطح کے فورمز پر فلسطینیوں کی وکالت بھی کی ہے۔ رپورٹس پر مبنی ان کی یادداشتیں ’غزہ کی آنکھیں‘ کے نام سے جلد ہی شائع کیا جائے گا۔
5/10

بلستيا العقاد (Plestia Alaqad) ۲۲؍ سالہ پلستیا العقاد صحافی ہے۔ غزہ میں رپورٹنگ کے سبب انہیں رواں برس کی وَن ینگ ورلڈ کی صحافی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ جیسے اعلیٰ سطح کے فورمز پر فلسطینیوں کی وکالت بھی کی ہے۔ رپورٹس پر مبنی ان کی یادداشتیں ’غزہ کی آنکھیں‘ کے نام سے جلد ہی شائع کیا جائے گا۔

X ونیش پھوگاٹ (Vinesh Phogat) ۲؍ بار ورلڈ چمپئن رہنے والی ہندوستان کی شہرت یافتہ پہلوانوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں تمغے جیتے ہیں۔ وہ کھیلوں میں خواتین کے تئیں جنسی رویوں کی سخت ناقد ہیں۔ کھیل سے انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ ابھی وہ ہریانہ اسمبلی میں ایم ایل اے ہیں۔
6/10

ونیش پھوگاٹ (Vinesh Phogat) ۲؍ بار ورلڈ چمپئن رہنے والی ہندوستان کی شہرت یافتہ پہلوانوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں تمغے جیتے ہیں۔ وہ کھیلوں میں خواتین کے تئیں جنسی رویوں کی سخت ناقد ہیں۔ کھیل سے انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ ابھی وہ ہریانہ اسمبلی میں ایم ایل اے ہیں۔

X رے (Raye) گلوکارہ اور نغمہ نگار رے نے رواں سال کے برٹ ایوارڈز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ۷؍ میں سے ۶؍ انعامات جیتے اور سال کی بہترین نغمہ نگار بننے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ موسیقی کی صنعت اور باہر دونوں جگہوں پر درپیش جدوجہد کے بارے میں وہ کھل کر اپنی بات کا اظہار کرتی ہے۔
7/10

رے (Raye) گلوکارہ اور نغمہ نگار رے نے رواں سال کے برٹ ایوارڈز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ۷؍ میں سے ۶؍ انعامات جیتے اور سال کی بہترین نغمہ نگار بننے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ موسیقی کی صنعت اور باہر دونوں جگہوں پر درپیش جدوجہد کے بارے میں وہ کھل کر اپنی بات کا اظہار کرتی ہے۔

X سنیہا ریونور (Sneha Revanur) محض ۲۰؍ سال کی عمر میں سنیہا ریونور بہت آگے نکل چکی ہے۔ وہ محفوظ، مساوی مصنوعی ذہانت کیلئے نوجوانوں کی ایک عالمی تحریک انکوڈ جسٹس کی بانی ہیں۔ حال ہی میں وہ ٹائم میگزین کی مصنوعی ذہانت میں ۱۰۰؍ سب سے زیادہ بااثر آوازوں کی پہلی فہرست میں سب سے کم عمر فرد بن گئی ہیں۔
8/10

سنیہا ریونور (Sneha Revanur) محض ۲۰؍ سال کی عمر میں سنیہا ریونور بہت آگے نکل چکی ہے۔ وہ محفوظ، مساوی مصنوعی ذہانت کیلئے نوجوانوں کی ایک عالمی تحریک انکوڈ جسٹس کی بانی ہیں۔ حال ہی میں وہ ٹائم میگزین کی مصنوعی ذہانت میں ۱۰۰؍ سب سے زیادہ بااثر آوازوں کی پہلی فہرست میں سب سے کم عمر فرد بن گئی ہیں۔

X مارگریٹا بیرینٹوس (Margarita Barrientos) روزانہ ۵؍ ہزار سے زائد افراد کو کھانا کھلاکر ارجنٹائنا میں بھوک کے خلاف جنگ کیلئے اپنی لگن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہاں ۴؍ کروڑ ۶۰؍ لاکھ آبادی کا ۵۳؍ فیصد اب غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔ مارگریٹا کو اس نیک کام میں کئی اداروں اور مشہور شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔
9/10

مارگریٹا بیرینٹوس (Margarita Barrientos) روزانہ ۵؍ ہزار سے زائد افراد کو کھانا کھلاکر ارجنٹائنا میں بھوک کے خلاف جنگ کیلئے اپنی لگن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہاں ۴؍ کروڑ ۶۰؍ لاکھ آبادی کا ۵۳؍ فیصد اب غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔ مارگریٹا کو اس نیک کام میں کئی اداروں اور مشہور شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔

X مہیدر ہیلیسیلاسی (Maheder Haileselassie) ایتھوپیا کی فوٹوگرافر ہے۔ ہیلیسیلاسی کی فوٹوگرافی میں ان لوگوں کی تاریخ اور تجربات شامل ہیں جن کے ساتھ ان کا ہر روز واسطہ پڑتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کی اپنی بھی۔ ان کے کام کو بشمول افریقی بائینل آف فوٹوگرافی بہت سے معتبر مقامات پر نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
10/10

مہیدر ہیلیسیلاسی (Maheder Haileselassie) ایتھوپیا کی فوٹوگرافر ہے۔ ہیلیسیلاسی کی فوٹوگرافی میں ان لوگوں کی تاریخ اور تجربات شامل ہیں جن کے ساتھ ان کا ہر روز واسطہ پڑتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کی اپنی بھی۔ ان کے کام کو بشمول افریقی بائینل آف فوٹوگرافی بہت سے معتبر مقامات پر نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK